Book Name:Koshish Kamyabi Ki Kunji Hai

                             پیاری پیاری اسلامی بہنو! بیان کردہ واقعے میں جہاں پیارے آقا   صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ    کی حضرت علامہ سعدُالدینرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ پر کرم نوازی ، فضل و احسان اورحاجت روائی کا پتا چلا ، وہیں اس سےاور بھی کئی نکات حاصل ہورہے ہیں ، مثلاً علم دِین حاصل کرنے کے لئے اِستِقامت کےساتھ کی جانے والی کوشش ہمیشہ رنگ لاتی ہے جیساکہ حضرت علامہ سعدُالدینرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہکی کوشش اوراستقامت نےآپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کوکامیاب کروایا ، آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ اپنےدورکےبہت بڑےعالم دِین بنے اور آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ  نے کئی کتابیں بھی لکھی ہیں ۔

                             یاد  رکھئے! علم دِین  حاصل کرنے کے لئے کوشش کرناایسی نیکی ہے جو انسان کو کامیابی کی منزلیں طے کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے ، علم کے میدان  میں    کامیابی کے ساتھ ساتھ دنیاو آخرت کی کامیابی  کا سبب بنتی ہے کیونکہ* علم  ہی انسان کوحلال و حرام کی پہچان کرواتا ہے ، * فرض علم حاصل کرنا لازم اور رِضائے اِلٰہی کا سبب ہے ، *علم اللہ پاک کے حکموں کو جاننے کا سبب ہے*علم ، انبیائے کرام  عَلَیْہِمُ السَّلَام کی میراث ہے ، *علم  کی وجہ سے انسانوں کی فضیلت مخلوقات پر ظاہر کی گئی ، *علم نور ہے ، *علم جہالت کودُور کرتا ہے ، * لوگوں کے حقوق پہچاننے اور جھگڑے ختم کرنے کا سبب ہے ، *  خوفِ خدا حاصل کرنے کا سبب ہے ، * اَہلِ جنت کے راستے کا نشان ہے ، *علم خوف میں سکون کا سبب ہے ، *سفرکاساتھی ہے ، * تنہائی کاساتھی ہے ، * تنگدستی و خوشحالی میں رہنماہے ، *دشمنوں کے مقابلے میں ہتھیار ہے ، *علم جہالت کے مقابلے میں دِلوں کی زندگی ہے ، * اندھیریوں کے مقابلے میں آنکھوں کا نُور ہے ، *علم ایسا نور ہے کہ اگر کوئی کم ذہن انسان بھی اس کو حاصل کرنےکی کوشش کرتا ہےتو وہ بھی کامیابی کی منازل کو طے کرلیتاہے ، چنانچہ