Book Name:Koshish Kamyabi Ki Kunji Hai

پیاری پیاری اسلامی بہنو!امیرِ اہلِ سُنّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطّارقادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اُن ہستیوں میں سے ایک  ہیں کہ جنہیں اللہ  پاک نے کئی کمالات عطاکئے ہیں ، جن میں سے اصلاحِ  اُمّت کے جذبے سے سرشار دِل ، پہاڑوں سے زیادہ مضبوط حوصلہ ، معاملات کی درست سمجھ کی حیرت انگیز صلاحیت ، نیکی کی دعوت میں پیش آنے والے مسائل کو حل کرنے (Solve) اور مشکلات کاسامنا کرنے کی ہمّت جیسی عظیمُ الشّان خوبیاں ہیں۔ آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ شروع شروع میں اکیلے ہی منزل کی طرف چلے تھے ، آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے راستے میں کئی رکاوٹیں آئیں مگر آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے صبر و استقامت کے ساتھ اپنی کوشش جاری رکھتے ہوئے منزل کی طرف سفر جاری رکھا۔ عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریکدعوتِ اسلامی کے آغاز میں  دن میں بسا اوقات ایک سے زائد مرتبہ بیانات کرتے اور بسوں ، ٹرینوں میں سفر کر کے گاؤں گاؤں ، شہر شہر خود تشریف لے جاتے ۔  شروع شروع  میں بعض اوقات ایسابھی ہوتا کہ گھرواپَس آتے وقت بس آدھے راستے میں اتار دیتی ، رکشہ یا ٹیکسی کا کرایہ ادا کرنے کی طاقت نہ ہونے کے سبب آدھی رات کے وقت پانچ یا چھ کلو میٹر پیدل چل کر گھر آنا پڑتا۔ آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نیکی کی دعوت دینے کے ساتھ ساتھ مریضوں کی عیادت کرتے اور غمی وخوشی کے مواقع پر مسلمانوں کی ایسی دِلجوئی فرماتے کہ وہ متأثرہوئے بغیر نہ رہتے۔  آپ  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی مسلسل کوششوں اور اس پر استقامت کا نتیجہ ہے کہ  دعوتِ اسلامی کا مَدَنی پیغام دنیابھرمیں پہنچ چکاہے اورمزیدسفرجاری ہے۔

امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے انسان کی شخصیت کو درست راستے کی جانب گامزن کرنے کے لئے عملی   كوشش فرمائی ، جھوٹ ، غیبت ، چغلی اور فُحش گوئی  جیسے  کئی  ظاہری و باطنی امراض  سے نجات دلانے کا پکّاارادہ کیا ، اپنے اعمال کا جائزہ لیتے رہنے کے لیےاُمّتِ مسلمہ کو بذریعہ مَدَنی انعامات اپنا محاسبہ