Book Name:Koshish Kamyabi Ki Kunji Hai

کرنے کا ذہن دِیا ، امیرِ اہل سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے معاشرتی  اصلاح کی جانب خصوصی توجہ فرمائی ہے۔ آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہنےنیکی کی دعوت عام کرنے اور مُعاشرے کی اِصلاح کے لئے ایسے ہزاروں مبلغین تیارکیےجوغیر مسلموں کو ایمان کی دعوت دینے ، فاسِقوں کو مُتَّقِی بنانے ، غافِلوں کو خوابِ غفلت سے جگانے ، جہالت کے اندھیرے کاخاتمہ کرکے عِلم کا نور پھیلانے اور مسلمانوں  کو یہ مقصد اپنانے کی ترغیب دلا رہے  ہیں کہ “ مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے ۔ اِنْ شَآءَ اللہ۔ آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کو اپنی ذات تک محدود نہ رکھا بلکہنیکی کی دعوت عام کرنے کا جذبہ ، مَدَنی کاموں کی دُھن رکھنے والے ، اپنی جان و مال کی قُربانی دینے والے مبلغین کواپنی نگاہِ فیض سے ایسا نوازاکہ اِنہیں مرکزی مجلس شوریٰ کی لڑی میں پرویااور دعوتِ اسلامی کا نظام مرکزی مجلسِ شوریٰ کے تحت کردیا۔ مُعاشرے  کو جس جس  میدان میں اِصلاح کی  ضرورت پیش آتی گئی ، شعبہ جات بنتے چلے گئے۔ اس سلسلے میں *اشاعت ِعلم کے لئے عظیمُ الشان دِینی درسگاہیں جامعاتُ المدینہ(للبنین و للبنات) ، دِینی و دُنیوی تعلیم سے آراستہ دارُالمدینہ (للبنین و للبنات) ، *خدمتِ قرآن میں مصروف مدرسۃ المدینہ(للبنین و للبنات) ، *اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَہ جیسا علمی و تحقیقی  شعبہ ، * مکتبۃ المدینہ  جیسا  اَہلِ سُنّت کابہت بڑااِشاعتی ادارہ ، *مُعاشرے کے مختلف طبقوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئےدلچسپ  اور معلوماتی مضامین پر مُشْتَمِل ماہنامہ فیضان ِ مدینہ*لوگوں کو پیش آنے والے مسائل  کے شرعی  حل  کے  لئے  دارُالافتاء اہلسنّت کا قیام  سرِفہرست ہے۔ جبکہ میڈیا کے اس دَور میں عالَمِ اسلام کا 100فیصد گناہوں سے پاک اسلامی  چینل “ مَدَنی چینل “ توگھرگھرپہنچ کراِس اندازسے نیکی کی دعوت عام کررہاہے کہ ا س کو ایک سیکنڈ دیکھنے والا بھی  اس کی برکتوں سے محروم نہیں رہتا۔ گویا ہرایک مَدَنی چینل کی  برکتوں سے علمِ دِین حاصل کررہاہے۔