Book Name:Koshish Kamyabi Ki Kunji Hai

لیے سیکھنے کو بہت کچھ موجود ہے۔ منزل کتنی ہی دوراور مشکل کیوں نہ ہو ، چیونٹی بہت  ہمت کرکے اپنے مقصد کی جانب بڑھتی ہے اور بڑی سے بڑی بلندی پا کر ہی دم لیتی ہے۔ یوں ہی معمولی جسم والی چند چیونٹیاں مل کر بڑے بڑے اناج کے دانے اپنے بِل یعنی سوراخ میں گھسیٹ کر لے جاتی ہیں ، یہ بھی ان کی مسلسل محنت اور کوششوں کا نتیجہ ہوتا ہے۔ ہمیں بھی چیونٹیوں سےسبق حاصل  کرتے ہوئے مسلسل کوشش کو اپنی زندگی کا حصہ بنانا چاہیے۔ مسلسل کوشش سے مشکل کام بھی مکمل ہو ہی جاتا ہے جبکہ بغیر کوشش کے آسان کام بھی بہت مشکل (Difficult)لگنے لگتا ہے۔

کوشش کہاں کریں؟

                             پیاری پیاری اسلامی بہنو!  یادرکھئے!* ہمیں کوشش اُن کاموں میں کرنی چاہیے ، جو اللہ  پاک اور رسولِ کریم صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کی رِضا کاسبب ہوں ، * جن کے کرنے  میں دنیا و آخرت کی بھلائی ہو ، * جو دینِ اسلام کی سر بلندی کا ذریعہ ہوں ، * جن کے کرنے سے دُنیا میں  ہماری آمد کا مقصد حاصل ہو سکے ، *جن کاموں میں ہمارے مُلک وقوم کا فائدہ ہو ، *جن کے کرنے سے مخلوقِ خداکوفائدہ پہنچےاوروہ کسی کے لیے ناحق تکلیف کاذریعہ نہ ہوں ، قرآنِ کریم میں اللہ پاک نے اپنی راہ میں کوشش کرنےوالوں کو کامیابی کی خوشخبری سنائی ہے ، چنانچہ

                             پارہ21سورۂ عَنْکَبُوت کی آیت نمبر69میں ارشاد ہوتا ہے :

وَ الَّذِیْنَ جَاهَدُوْا فِیْنَا لَنَهْدِیَنَّهُمْ سُبُلَنَاؕ-

ترجَمۂ کنز العرفان : اور جنہوں  نے ہماری راہ میں  کوشش کی ضرور ہم انہیں  اپنے راستے دکھادیں  گے

               تفسیر صراط الجنان میں اس آیتِ کریمہ کے تحت جولکھا ہے اُس کا خلاصہ یہ ہے :