Book Name:Koshish Kamyabi Ki Kunji Hai

وَ رِضْوَانٌ مِّنَ اللّٰهِ اَكْبَرُؕ- (پ۱۰ ، التوبہ  : ۷۲)

تَرْجَمَۂ کنز العرفان : اور اللہ کی رِضا سب سے بڑی چیز ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

رِضائےالٰہی کے لئے عبادت

پیاری پیاری اسلامی بہنو! رضائے الٰہی جیسی کامیابی حاصل کرنے کے لئے ضروری علم حاصل کرکے اس کے مطابق اللہ پاک کی عبادت کرنی چاہیے۔ کیونکہ عبادت کی قبولیت کے لیے ضروری ہے کہ وہ اسی انداز سے کی جائے جیسا شریعت نے حکم دیا ہے۔ یاد رکھئے!* علم حاصل کرکے  اللہ پاک کی عبادت شیطان کے چُنگل  سے نکلنے کا طریقہ ہے۔ * اللہ کاقُرب پانے کا باعث ہے۔ * گناہوں کے مرض سے شفا پانے کی دوا ہے۔ * ظاہر وباطن کی اصلاح کا باعث ہے۔ * روح کی تازگی کا باعث ہے ، * یہ وہ ذریعہ ہے جو انسان کو اللہ پاک کے قریب کر دیتاہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارے بزرگان دین رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ  عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن ہر وقت علم و احکامِ شریعت کے تقاضوں کے مطابق اللہپاک کی عبادت میں مصروف رہتے اور فرائض وواجبات کو ادا کرنے کے ساتھ ساتھ نوافل کی کثرت کرکےرضائےالٰہی حاصل کرنے کی کوشش میں مگن رہتے تھے۔ آئیے!بزرگانِ دین رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ  عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کی عبادت کے واقعات سنتی ہیں ، چنانچہ

غوثِ پاک   رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ   کی عبادت

                             اِنسانوں اور جنّوں کے غوث ، حضورشیخ سیدعبدُالقادرجیلانیرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ 40 سال تک عشا کےوضو سےفجر کی نماز ادا کرتے رہے ، 15سال تک رات بھر میں ایک قرآنِ پاک ختم کرتے رہے۔ (بہجۃ