Book Name:Koshish Kamyabi Ki Kunji Hai

عبادت کرکے رِضائےالٰہی حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے ، * قبر کی روشنی کا سامان کرنا چاہئے ، * روز ِمحشر کی گرمی سے بچنے کا سامان کرنا چاہئے ، * میزان میں نیکیوں کے پلڑے کو بھاری کرنے کا کچھ سامان کرنا چاہئے ، *  پُل صراط کو پار کر سکنے کا سامان کرنا چاہئے ، * جنّت کے بلند درجات حاصل کرنے کا سامان کرنا چاہیے ۔

یاد رکھئے!اللہپاک نے ہمیں اپنی عبادت کےلئے پیدا کیاہے ، اس مقصد میں کامیابی کیلئے انسان کو اس دنیا میں بہت مختصر سے وقت کیلئے بھیجا گیا ہے ، ہمیں اس وَقفے میں قبر و حشر کے معاملات کیلئے تیاری کرنی ہے ، لہٰذا سمجھدار اسلامی بہن وہی ہے جواس مختصرسے وقت کو غنیمت جانتے ہوئے قبروحشر کی تیاری میں مشغول ہوجائے اور لمحہ بھر بھی اپنا قیمتی وقت فضول کاموں میں برباد نہ کرے ، کیونکہ کسی کو نہیں معلوم کہ آئندہ لمحے وہ زندہ بھی رہے گی یا موت اسے ہمیشہ کیلئے گہری نیندسُلادے گی۔

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبیب!                                              صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

دنیاو آخرت میں کامیابی 

پیاری پیاری اسلامی بہنو!دنیا وا ٓخرت میں کامیابیاں پانے کے لیے بہت سے نیک اعمال کو اِستقامت کے ساتھ جاری رکھنے کی کوشش کرنا بہت ضروری ہے۔ ضروری علم و عمل کے ساتھ ساتھ حقوق کی ادائیگی کی بھی بڑی اَہَمِّیَّت ہے۔ ہمارے اچھے سلوک کے سب سے زیادہ حق دار ہمارے ماں باپ ہیں ، والدین کی فرمانبرداری میں کوشش بھی دنیا و آخرت میں کامیابیوں کا سبب بن سکتی ہے۔ یقیناً والدین اللہ پاک کی بہت بڑی نعمت ہیں ، ان کی فرمانبرداری کرنا ، ان کی ضروریات  کو پوراکرنےکی کوشش میں مشغول رہنا ایسی نیکی ہے جو انسان کودنیا و آخرت  میں کامیاب کروا سکتی