Book Name:Siddiq K Liay Khuda Aur Rasool Bus

جن کیتالیفات وتصنیفات کا دائرہ وسیع تھا اور بہت سے عُلوم وفُنون پر مشتمل ۔ ([1])آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ کی تالیفات و تصنیفات کی تعداد 70 سے زائد ہے تصانیف کا سلسلہ کم و بیش 50 سال تک جاری رکھا، چُنانچہ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ نے حدیث ، اُصولِ حدیث، فقہ ، اُصولِ فقہ، تاریخ ، سیرت، فضائل، مَناقِب، اخلاق ، نصائح، صرف، نحو، مَنطِق، فلسفہ، کلام، ہیئت، توقیت(یعنی نمازو روزہ اور سحر و افطار وغیرہ کے لئے اوقات کار نکالنے کے علم)، تکسیر اورمناظرے وغیرہ علوم پر مشتمل کتابیں تحریر فرمائیں ۔ ([2])

آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہمَحَبّتِ رسول میں سرشار رہا کرتے ، بہت سی دِینی مشغولیات کے باوجود آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کا خاصا وقت وظائف و اوراد اور یادِ الٰہی کے لئے مخصوص تھا ۔ اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ اپنے اس ہونہارشاگرد(Promising Student)کے لئے بارگاہِ الٰہی میں شعریہ انداز میں اس طرح دعا مانگتے ہیں:

میرے ظفر کو اپنی ظفر دے

 

اس سے شکستیں کھاتے یہ ہیں

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

وصالِ پُرملال

مَلِکُ الْعُلما مولانا ظفرُ الدین بہاری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ عرصے سے بلڈ پریشر کے مرض میں مبتلا تھے اور بہت کمزور ہوگئے تھے ۔ لیکن ان کی عبادت و ریاضت میں کبھی کوئی


 

 



[1]   حیاتِ ملک العلماء، ص ۷  ملتقطا

[2]   حیاتِ ملک العلماء، ص ۱۷ماخوذا