Book Name:Siddiq K Liay Khuda Aur Rasool Bus

والی کرامت حقیقت میں اس کے نبی کا معجزہ ہوتی ہے ۔ جیساکہ

حضرت علامہ سیّد محمود احمد رضوی رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں: صدیقِ اکبر رَضِیَ اللہُ عَنْہُ کی یہ کرامت ہے کہ وہ کھانا بہت سے لوگوں کے لئے کافی ہوگیا اور پھر بچ بھی رہا اور یہ کہ اولیا کی کرامات حق ہیں ۔ مزید فرماتے ہیں کہ حضور صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے معجزات کبھی دوسروں سے بھی (بطورِ کرامت)ظاہرہوتے ہیں، یعنی ولی کیکرامت دراصل نبی کا معجزہ ہوتا ہے ۔ ([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیاری پیاری اسلامی بہنو!ابھی ہم نے حضرت  ابوبکر صدیقرَضِیَ اللہُ عَنْہُ  کی کرامت کے بارے میں ایک واقعہ سُنا ۔ آئیے !مزید کرامت سُننے سے پہلے ان کا کچھ تعارف اور شان و  کمالات کے بارے میں سنتی ہیں:

حضرت صدیقِ اکبر کا تعارف

امیرِ اہلِ سنّت، حضرت علامہ محمد الیاس عطّارقادری دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   اپنے رسالے ”عاشقِ اکبر“کے صفحہ 3 پر حضرت  صدیقِ اکبر رَضِیَ اللہُ عَنْہُ کا تعارف بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں:٭خلیفۂ اوّل، جانَشینِ مصطفے ٰ ، امیرُالمؤمنین حضرت  صِدِّیقِ اکبر رَضِیَ اللہُ عَنْہُ کا نامِ نامی اسمِ گِرامی عبدُاللہ آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ کی کُنْیَت ابوبکر اور صِدِّیق وعتیق آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہُکے اَلقاب ہیں ۔ سُبحٰنَ اللہ!صِدِّیق کامعنی ہے :بہت زیادہ سچ بولنے والا ۔ آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ زمانَۂ جاہِلیّت ہی میں  اِس لقب سے مُلَقّب ہو گئے تھے کیونکہ ہمیشہ ہی سچ


 

 



[1]     فیوض الباری، ۲ / ۲۷۴ بتقدم وتاخر