Book Name:Rajab Ka Mahena Kesy Guzarain

شان کے ساتھ اٹھائے گاکہ وہ فقیہ  ہوگا اور میں  قیامت کے دن اس کی شفاعت کروں گا اور اس کے لئے گواہی دوں گا۔ ([1]) (2)فرمایا : اللہ پاک اس کو تَروتازہ رکھے جو میری حدیث کو سنے ، یاد رکھے اور دوسروں تک پہنچائے۔ ([2])  * حدیث حُضورِ اقدسصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکےقول ، فِعل ، حال اورتقریر کو کہتے ہیں۔ ([3]) * اس علم کو حاصل کرنا فرضِ کفایہ ہے اگر ساری اُمّت میں اس کا عالِم نہ پایا جائے تو ساری امت گنہگار ہوگی۔ ([4]) * قُرآنِ مجید کی طرح حدیثِ رسول صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم بھی احکامِ شریعت کا بنیادی ماخَذ ہے۔ * حدیث کی رہنمائی کے بغیر احکامِ الٰہی کی تفصیلات جاننا اور آیاتِ قُرآنی کا مَنشاومُراد سمجھنا ممکن نہیں۔ * بہت سے قرآنی احکام ایسے ہیں  کہ ان کے اِجمال کی تفسیر حدیث سے ہوتی ہے۔ ([5]) * قرآنِ مجید کے بعد احکامِ شریعت کی دلیل بننے میں  حدیث ہی کا درجہ ہے۔ * قرآنِ مجید و حدیث دونوں ہی دینِ اسلام کی مرکزی بنیاد اور احکامِ شرع کی مضبوط دلیلیں ہیں۔ ([6])* بغیر احادیث ِ رسول پر ایمان لائے ہوئے نہ کوئی قرآن کے مَعانی و مَطالب کو کما حَقُّہ سمجھ سکتا ہے نہ دین اسلام پرعمل کرسکتا ہے۔ ([7])* اسلام میں کلام اللہ (قرآن) کے بعد کلامِ رَسُولُاللہ (حدیث)  کا درجہ ہے۔ ([8])* ہرانسان پر حضور عَلَیْہِ السَّلَام کی اِطاعت فرض ہے اوریہ اِطاعت بغیر حدیث و سنت جانے ناممکن ہے۔ ([9]) * احادیث سے انکار کے بعد قرآن  پر ایمان کا دعوی باطل محض ہے۔ ([10])* جب تک یہ معلوم نہ ہو جائے کہ یہ واقعی حدیث مبارکہ ہے ، اُس وقت تک بیان نہ کریں۔ ([11])* اللہ پاک کی رحمت بن کر دنیا میں تشریف لانے والے نبی    صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ   کا فرمان ہے : جب تک تمہیں یقینی علم نہ ہو



[1]    مشکاۃ  ، کتاب العلم ،  الفصل الثالث ،  ۱ / ۶۸ ، حدیث :  ۲۵۸

[2]    ترمذی ، کتاب العلم ،  باب ماجاء فی الحث...الخ ، ۴ / ۲۹۸ ، حدیث : ۲۶۶۵

[3]    نزہۃ القاری ، ۱ / ۸۷

[4]    نصاب اصول حدیث مع افادۃ رضویہ ، ۲۸

[5]    منتخب حدیثیں ، ص۱۱

[6]    منتخب حدیثیں ، ص۳۰

[7]    منتخب حدیثیں ، ص۳۴

[8]    مرآۃ المناجیح ، ۱ / ۲

[9]    مرآۃ المناجیح ، ۱ / ۹

[10]    نزہۃ القاری ، ۱ / ۶۳

[11]    فیضان فاروق اعظم ، ۲ / ۴۵۱