Book Name:Khuwaja Ghareeb Nawaz

دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات اور فنڈ کی ضرورت

پىارے پىارے اسلامى بھائىو!اَلْحَمْدُلِلّٰہ!عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کا مَدَنی کام تیزی کے ساتھ جاری ہے ، ملک و بیرونِ ملک سینکڑوں جامعاتُ المدینہ ، ہزاروں مدارسُ المدینہ ، مَدَنی مراکز(فیضانِ مدینہ)اورمساجدبن چکی ہیں بلکہ بنتی جارہی ہیں ، مگرابھی بہت کچھ باقی ہے!کم و بیش 108شعبہ جات میں مَدَنی کام کے ساتھ ساتھ دیگرکئی مَدَنی کاموں کے لیے فنڈ کی ضرورت رہتی ہے۔ آئیے!ہم سب مل جُل کر عاشقانِ رسول کی مسجدبھرو مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کا ساتھ دیں۔ ہم سب بھی اپنا مالی تعاون شامل کریں۔ موجودہ دور میں دِینی کاموں کے لئے فنڈجمع کرنا بہت ضروری ہے۔

 رسولِ اکرم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکا فرمانِ عالیشان ہے : آخرِ زمانہ میں دِین کا کام بھی دِرہم ودینار سے ہوگا۔ (معجم کبیر ،  ۲۰ / ۲۷۹ ،  حدیث : ۶۶۰)اللہ پاک کے دِیئے ہوئے مال میں سے ہم اُس کی راہ میں خرچ کرنے کی سعادت حاصل کریں ، اس کے ساتھ ساتھ دُوسروں سے بھی فنڈ جمع کرنے کے لیے بھرپورکوشش کریں۔ جن جن ذرائع سے ہم کوشش کرسکتے ہیں ، ابھی سے کوشش تیز کر دیں ، مثلاً  چندہ بکس(خصوصی ، عمومی) ، گھریلو صدقہ بکس ، نمازِ جمعہ کے اجتماعات وغیرہ۔ عموماً رجب ، شعبان اور رمضان المبارک میں  لوگوں کا صدقہ و خیرات کرنے کا ذہن زِیادہ ہوتا ہے۔ اللہ پاک عاشقانِ رسول کی  مَدَنی تحریک “ دعوتِ اسلامی “ کومزید ترقی و برکتیں نصیب فرمائے۔

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد