Book Name:Ghaflat

اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہے اور آہستہ آہستہ انسان کو موت کے منہ کی طرف دھکیلنا شروع کر دیتی ہے۔ عالمی ادارۂ صحت کی رپورٹ کے مطابق دُنیا بھر میں ہونے والی اموات کی آٹھویں سب سے بڑی وجہ ہیپاٹائٹس ہے۔ اس بیماری کے باعث سالانہ تقریبا  1.4 ملین  یعنی تقریباً 14 لاکھ افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ کچھ عرصہ پہلے کی ایک رپورٹ کے مطابق دُنیا بھر میں ہیپاٹائٹس کے پینتیس کروڑ مریض تھے ان مریضوں میں ڈیڑھ کروڑ پاکستانی بھی شامل تھے۔

کینسر کی تباہ کاریاں

                             ان موذی اَمراض میں سے ایک کینسر بھی ہے۔ اسے اپنی تباہ کاری کی وجہ سے “ خاموش موت “ بھی کہتے ہیں۔ کیونکہ یہ انسان کو بڑی خاموشی اور تیزی سے موت کے منہ کی طرف لے جاتا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق ایک سال  میں ایک کروڑ افراد کینسر کی وجہ سے جان کی بازی ہار گئے۔ ایک جائزے کے مطابق سال 2017  میں کینسر موت کی دوسری سب سے بڑی وجہ تھا۔ اُس وقت دُنیا میں ایک تہائی اموات کینسر سے ہوئیں۔ عالمی ادارۂ صحت کے مطابق 21 ویں صدی میں اموات کی سب سے بڑی وجہ کینسر ہو سکتی ہے۔ 2018میں کینسر سے ہونے والی اَموات میں ایشیا پہلے نمبر پر ہے۔

ٹی بی کی تباہ کاریاں

                             ان موذی اَمراض میں سے ایک ٹی بی بھی ہے۔ اس کو اگرچہ خطرناک نہیں سمجھا جاتا لیکن یہ بھی ایسی بیماری ہے جو موت کا شکار بنا سکتی ہے۔ صرف ہمارے مُلکِ