Book Name:Ghaflat

روڈ ایکسڈنٹ کی تباہ کاریاں

                             روڈ ایکسیڈنٹ  بھی دُنیا میں موت کی ایک بڑی وجہ ہے۔ صرف شہرِ کراچی میں سالانہ 26 ہزار چھوٹے بڑے حادثات رپورٹ ہوتے ہیں۔ اور جو رپورٹ نہیں ہوتے ان کی تعداد اس کے علاوہ ہے۔  سال2012  میں روڈ ایکسیڈنٹ  کی وجہ سے ہلاکتوں کی کل تعداد 10 لاکھ20 ہزار تھی اور سال 2016 میں یہ تعداد بڑھ کر 13 لاکھ 35 ہزار تک پہنچ گئی۔ رواں برس مزید 15 ہزار کا اضافہ ہو کر یہ تعداد ساڑھے 13 لاکھ ہوگئی ، جبکہ زخمیوں کی تعداد 5 کروڑ سے زائد ہے۔

                             پیاری پیاری اسلامی بہنو! ان موذی اَمراض سے ہونے والی تباہ کاریوں کے اعداد و شمار ہماری آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہیں۔ ان میں سے بعض اَمراض تو ایسے ہیں جو جب تک اپنی آخری اسٹیج تک نہیں پہنچتے مریض کو پتہ ہی نہیں چلتا ، اور اس وقت سوائے ندامت ، افسوس ، بے بسی ، بے کسی اور ڈاکٹروں کی تسلیوں اور گھر والوں کی حسرت بھری نگاہوں کے کچھ نظر نہیں آتا۔ آئیے! ہم سب مل کر دعا کرتےہیں کہ یااللہ پاک ہمیں ان تمام موذی اَمراض سے ہمیشہ کے لیے محفوظ فرما ، ہماری غفلت کے پردوں کو بھی چاک فرما اور ہمیں جلد از جلد نیک بننے کی توفیق عطا فرما۔  اٰمِین بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن    صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ   

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللّٰہُ  عَلٰی مُحَمَّد

نیک کام اور ہماری غفلتیں

                             پیاری پیاری اسلامی بہنو! اس میں کوئی شک نہیں کہ ہماری زندگی کا