Book Name:Ghaflat

سے بڑی نعمت یہ ہے کہ اُسے بَروزِ قیامت اللہ پاک کا دیدار ہوگا۔

پیاری پیاری اسلامی بہنو! غور کیجئے!نماز کے کتنے فائدے ہیں۔  اس لیے ہمیں چاہیے کہ پانچوں نمازیں  ان کے اوقات میں پابندی سے ادا کیا کریں۔ اللہ  پاک ہمیں پانچوں نمازیں باجماعت ادا کرنے کی توفیق عطافرمائے۔ آمین

زکوۃ اور ہماری غفلتیں

               شریعت نے ہمیں    صاحبِ نصاب ہونے کی صورت  میں پورے سال  میں ایک مرتبہ اپنے مال میں سے صرف اڑھائی فیصد زکوٰۃ  نکالنے کا حکم دیا  ہے  ہم  صرف مال جمع کرنے میں تو مشغول ہیں مگر اس کا حق ادا کرنے سے غافل ہیں حالانکہ زکوٰۃ دینے سے مال میں برکت ہوتی ہے ، زکوٰۃ دینےسےگھرمیں امن وسکون ہوتاہے ، زکوۃ دینے والی پررحمتِ الٰہی کی چھماچھم برسات ہوتی ہے ، زکوٰۃ دینے سے مصیبتیں  دُورہوتی ہیں جیساکہ  فرمانِ مصطفےٰ   صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ   ہے : جو اپنے مال کی زکوٰۃ ادا کردے گا تو بےشک اللہ  پاک اس   سے اس کے مال کے شر کو دُور کردے گا۔ ([1])

تقویٰ اور ہماری غفلتیں

                             شریعت ہمیں تقویٰ و پرہیزگاری اپنانے کا حکم دیتی ہے ، افسوس! کہ ہم اس بہترین خصلت سے محروم ہیں ، جب کسی کے سینے میں تقویٰ و پرہیزگاری کی شمع روشن ہوجاتی ہے تو اگرچہ وہ کوئی سیاہ فام  ہی کیوں نہ ہو اس کے تو وارے ہی نیارے ہوجاتے ہیں ، جس


 

 



[1]    معجم اوسط ،  ۱ / ۴۳۱ ،  حدیث :  ۱۵۷۹