Book Name:Ghaflat

مطابق زندگی بسر کرنے والی بنیں۔ ہمارا اٹھنا ، بیٹھنا ، چلنا ، پھرنا ، دیکھنا ، سننا ، بولنا ، کھانا ، پینا ، پہننا ، سونا ، جاگنا ، گھر بسانا ، اندازِ مُعاشَرَت ، نظامِ تَرْبِیَت ، تعلیم و تعلم ، رہن سہن ، چال چلن ، عادات اطوار اَلْغَرَض !ہمارا ہر ایک کام سنّت کے مطابق ہو۔ ہم گفتگو کریں تو سنّت کے مطابق ، بیٹھیں تو سنّت کے مطابق ، چلیں تو سنّت کے مطابق ، دیکھیں تو سنّت کے مطابق ، ملاقات کریں تو سنّت کے مطابق ، کھائیں تو سنّت کے مطابق ، کچھ پئیں تو سنّت کے مطابق ، ہم سوئیں تو سنّت کے مطابق ، عبادت کریں تو سنّت کے مطابق ، پہنیں تو سنّت کے مطابق ،  پڑھیں تو وہی علم جو ہمیں سنّت کے قریب کر دے ،  اَلْغَرَض !ہمارا ہر ایک کام سنّت کے مطابق ہو مگر افسوس کہ ہم سنّتوں سے بہت دُور ہیں۔ جدید تہذیب نے ہمیں کئی سنّتوں پر عمل سے غافل کردیا ہے ، حالانکہ ایک مسلمان کو سنّتوں پر عمل کا شیدائی ہونا چاہیے۔ تاجدارِ انبیا ، رسولِ خدا   صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم   کا فرمانِ عالیشان ہے : جس نے میری سنّت سے مَحَبَّت کی اس نے مجھ سے مَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا۔ ([1])

حُقوقُ العباد اور ہماری غفلتیں

                             اسی طرح شریعتِ مطہرہ ہمیں حُقوقُ العباد ادا کرنے کی تاکید کرتی ہے۔ مگر افسوس اس سے بھی ایک تعداد ہے جو غافل نظر آتی ہے۔ حُقوقُ العباد سے غفلت برتنے کا ہی نتیجہ ہے کہ گھریلو زندگی میں بدامنی و بے چینی عام ہے ، بے سکونی کی فضا نے چین کی نیند سے محروم کر رکھا ہے۔ اس کی بنیادی وجہ ہے کہ آج ایک تعداد ہے


 

 



[1]    مشکاۃ  ،  کتاب الایمان ،  باب الاعتصام...الخ ،  ۱ / ۵۵ ،  حدیث : ۱۷۵