Book Name:Ghaflat

معاملے سے سمجھتا ہے۔ ([1])* امام محمد غزالی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ فرماتے ہیں : پڑوسی کے حُقوق میں سے یہ بھی ہے کہ اُسے سلام کرنے میں پَہَل کرے۔ *  اُس سے طویل گفتگو نہ کرے ، * اُس کے حالات کے بارے میں زیادہ پُوچھ گچھ نہ کرے۔ *  وہ بیمار ہو تو اُس کی مزاج پُرسی کرے ، *  مصیبت کے وَقت اُس کی غم خواری کرے اور اُس کا ساتھ دے۔ * خُوشی کے موقع پر اُسے مُبارَک باد دے اور اُس کے ساتھ خُوشی میں شرکت ظاہر کرے ۔ * اُس کی لغزِشوں سے در گزر کرے ، *  چھت سے اس کے گھر میں نہ جھانکے ، *  اُس کے گھر کا راستہ تنگ نہ کرے۔ * اُس کے عیبوں پر پردہ ڈالے ، * اگر وہ کسی حادِثے یا  تکلیف کا شکار ہو تو فوری طور پر اُس کی مدد کرے۔ * جب و ہ گھر میں موجود نہ ہو تو اُس کے گھر کی حفاظت سے غفلت نہ بَرتے۔ *  اُس کے خلاف کوئی بات نہ سنے اور اُس کے اَہلِ خانہ سے نگاہوں کو نیچی  رکھے۔ *  اُسے جن دینی یا دُنیوی اُمور کا علم نہ ہو ان کے بارے میں اُس کی رہنمائی کرے۔ ([2])  

                                                طرح طرح کی ہزاروں سُنّتیں سیکھنےکےلئےمکتبۃُ المدینہ کی دوکُتُب ، بہارِ شریعت حصّہ16(312صفحات)اور 120 صَفحات کی کتاب “ سُنّتیں اور آداب “ اور اَمیرِاہلسنت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کےدو رسالے101مَدَنی پھول “ اور “ 163مَدَنی پھولھدِيَّةً حاصِل کیجئے اور پڑھئے۔



[1]    نزہۃ القاری ، ۵ / ۵۶۸

[2]    احیاءالعلوم ، کتاب آداب الالفۃالخ  ، باب  فی حق المسلم والرحمالخ ،  ۲ / ۲۶۷ملخصا