Book Name:Ghaflat

ہے جو انسان کو آخرت بھلا دیتی ہے۔ * غفلت ہی وہ شے ہے جوانسان کو دُنیا میں غرق کر دیتی ہے۔ * غفلت ہی وہ شے ہے جو انسان کو قبر کی تیاری بُھلا دیتی ہے۔ * غفلت ہی وہ شے ہے جو انسان کو موت سے بے پروا کر دیتی ہے۔  * غفلت ہی وہ شے ہے جو انسان کو میدانِ محشر کے ہولناک مراحل بُھلا دیتی ہے۔ * غفلت ہی وہ شے ہے جو انسان کو حساب کتاب کی سختی سے بے نیاز کر دیتی ہے۔ * غفلت ہی وہ شے ہے جو انسان کو دین پر عمل سے دُور کر دیتی ہے۔ * غفلت ہی وہ شے ہے جو انسان کو شریعت کی پیروی سے محروم کر دیتی ہے۔ * غفلت ہی وہ شے ہے جوانسان کو اچھے بُرے کی تمیز سے بے نیاز کر دیتی ہے۔ * غفلت ہی وہ شے ہے جوانسان کی نظروں میں غلط اور صحیح کا فرق مِٹا دیتی ہے۔ * غفلت ہی وہ شے ہے جوانسان کی نظروں میں صرف دُنیا ہی کو سب کچھ دکھاتی ہے۔ * غفلت ہی وہ شے ہے جومنافع کے بجائے نقصان کے سودے کرواتی ہے۔ * غفلت ہی وہ شے ہے جوانسان کو فرض نماز کی ادائیگی سے محروم کردیتی ہے۔ * غفلت ہی وہ شے ہے جو انسان کو واجبات پورا کرنے سے روک دیتی ہے۔  * غفلت ہی وہ شے ہے جو سنّتوں پر عمل میں رُکاوٹ بنتی ہے۔ * غفلت ہی وہ شے ہے جوانسان کو اس کے مقصدِ حقیقی سے ہٹا کر اسے خسارے میں مبتلا کر دیتی ہے۔ لہٰذا اس سے ضرور بالضرور ہوشیار رہنا چاہیے اور اس سے بچنے کی پوری کوشش کرنی چاہیے۔  

غفلت سے بچنے کا قرآنی حکم

                             قرآنِ پاک میں بالکل واضح طور پر ارشاد فرمایا گیا ہے کہ انسان غفلت میں مبتلا