Book Name:Nachaqiyon Kay Asbab Aur ilaj

ملخصاً)* جھوٹ بولنا منافق کی نشانیوں میں سے ایک نِشانی ہے۔ (مسلم ،  کتاب الایمان ،  باب خصال المنافق ،  حدیث : ۱۰۶ ، ص۵۰)* جھوٹ بولنے والے قِیامت کے دن ، اللہ کریم کے نزدیک سب سے زِیادہ ناپسندیدہ افراد میں شامل ہوں گے۔

 (کنز العمال ، ۱۶ / ۳۹ ، حدیث : ۴۴۰۳۷)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

                                                پیاری  پیاری اسلامی بہنو! آپ نے سنا  کہ جھوٹ آخِرت کیلئے کتنی نقصان دینے والی چیز ہے۔ اس لیےعقلمند وہی ہے جوجھوٹ سے پیچھاچُھڑا کر ہمیشہ سچ کا دامن تھامے رہے۔ سچ بولنے سے انسان نہ صرف جھوٹ کی تباہ کاریوں سے بچ سکے گابلکہ سچ بولنے کے فوائد سے بھی مالامال ہوگا۔ آئیے!ترغیب کے لئے سچ بولنے کے چند فائدوں کے بارے میں سنتی ہیں ، چُنانچہ

سچ بولنے کےفائدے

حکیمُ الاُمّت حضرت مفتی احمد یار خان نعیمی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں : * جو سچ بولنے کا عادی ہوجائے ، اللہ کریم  اُسے نیک کار (نیک) بنادے گا۔ * اس کی عادت اچھے کام کرنے کی ہوجائے گی۔ * اُس کی بَرَکتسے وہ(انسان) مرتے وقت تک نیک رہے گا۔ *  بُرائیوں سے بچے گا۔ * وہ(انسان)  ہر قسم کے عذاب سے محفوظ رہتا ہے۔ * ہر قسم کا ثواب پاتا ہے۔ *  ا ُس کی عزّت دِلوں میں بیٹھ جاتی ہے۔ (مرآۃ المناجیح ، ۶ / ۴۵۲)* سچ ایک ایسا نُور ہے جو سچ بولنے والوں کے دلوں کی ہدایت کا سبب بنتاہے ، جس قدر اُنہیں اپنے رَبِّ کریم کا قُرب حاصِل ہوتا ہے ، اُتنا ہی اُنہیں وہ نُور حاصِل ہوتاجاتا ہے۔ (تفسیر روح البیان ،  پ۲۲ ،  الاحزاب ،  تحت الایۃ : ۳۵ ،  ۷ / ۱۷۵)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                             صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد