Book Name:Nachaqiyon Kay Asbab Aur ilaj

کی مثالیں : چور ، دھوکے باز ، نَماز ميں سُستی کرنے والی اور والِدَين کی نافرمان وغيرہ کہنا۔

منقول ہے : غیبت ميں کھجورکی سی مٹھاس اور شراب جيسی تیزی اور سُرور ہے۔ اللہ کریم اس آفت سے ہماری حفاظت فرمائے۔ (اَلزَّواجِر ، ۲  /  ۲۴ ، ۲۵)

غیبت کی تباہ کاریاں

یاد رکھئے!* غیبت کے سبب  ہنستے بستے گھر اُجڑجاتے ہیں ، * غیبت کے سبب سالوں کی دوستیاں ختم ہوجاتی ہیں ، * غیبت کے سبب رِشتے ٹُوٹ پھُوٹ کا شکار ہوجاتے ہیں ، * غیبت ایمان کو کاٹ کر رکھ دیتی ہے۔ * غیبت بُرے خاتمے کا سبب ہے۔ * کثرت سے غیبت کرنے والے کی دعا قبول نہیں ہوتی۔ * غیبت سے نَماز روزے کی نورانیَّت چلی جاتی ہے۔ * غیبت سے نیکیاں برباد ہوتی ہیں۔ *  غیبت نیکیاں جَلا دیتی ہے۔ * غیبت کرنے والا(انسان) توبہ کر بھی لے تب بھی سب سے آخِرمیں جنت میں داخل ہوگا۔ * غیبت کرنے والا (انسان) قیامت کے دن کُتّے کی شکل میں اُٹھے گا۔ * غیبت کرنے والا (انسان) دوزخ کا بندر ہو گا۔ * غیبت کرنے والے(انسان)  کو دوزخ میں خود اپنا ہی گوشت کھانا پڑے گا۔ اور* قرآنِ کریم میں غیبت کرنے کو مُردہ بھائی کا گوشت کھانے کی طرح قرار دیا گیا ہے ، چنانچہ

 پارہ 26سُوْرَۃُ الْحُجُرَات کی آیت نمبر 12 میں اللہ کریم کا فرمانِ عبرت نشان ہے :

وَ لَا یَغْتَبْ بَّعْضُكُمْ بَعْضًاؕ-اَیُحِبُّ اَحَدُكُمْ اَنْ یَّاْكُلَ لَحْمَ اَخِیْهِ مَیْتًا فَكَرِهْتُمُوْهُؕ- (پ۲۶ ، الحجرات : ۱۲)

ترجَمۂ کنزالعرفان : اور ایک دوسرے کی غیبت نہ کرو کیا تم میں  کوئی پسند کرے گا کہ اپنے مرے ہوئے بھائی کا گوشت کھائے تو یہ تمہیں  ناپسند ہوگا۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                             صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد