Book Name:Nachaqiyon Kay Asbab Aur ilaj

بعض لوگوں کا غُصّہ دل میں چُھپا رہتا ہے اور سالوں تک نہیں جاتا ، اسی غُصّے کی وجہ سے وہ شادی غمی کے مواقع پرایک دوسرے کے ہاں شرکت نہیں کرتے ۔ بعض لوگ اگر بظاہر نیک بھی ہوتے ہیں پھر بھی غُصّہ دل میں چُھپا کر رکھتے ہیں ، اس کا اظہار یوں ہوجاتاہے کہ اگر پہلے اس پر اِحسان کرتے تھے تو اب نہیں کرتے ، اب اُس کے ساتھ اچھے سُلوک سے پیش نہیں آتے ، نہ ہمدردی کا مظاہَرہ کرتے ہیں ، اگر اس نے نعت خوانی وغیرہ کا اِہتِمام کیاتو مَعاذَاللہ صرف نفس کیلئے ہونے والی ناراضی اورغُصّہ کی وجہ سے اس میں شرکت سے اپنے آپ کو محروم کرلیتے ہیں۔ بعض رشتے دار ایسے بھی ہوتے ہیں کہ ان کے ساتھ کوئی لاکھ اچھا سُلوک کرے مگر وہ اپنی ضد پر اَڑے رہتے ہیں ، مگر ہمیں مایوس نہیں ہونا چاہئے۔ حدیثِ پاک کی مشہور کتاب “ جامِعِ صغیر “ میں ہے : حضورِ انور   صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ   نے ارشاد فرمایا : صِلْ مَنْ قَطَعَکَ یعنی جو تجھ سے رشتہ کاٹے تُو اس سے جوڑ۔ (جامع صغير ، ص۳۰۹ ،  حديث : ۵۰۰۴)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                            صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

چُغْلی

پیاری  پیاری اسلامی بہنو! چغلی بھی ایک ایسی منحوس بیماری ہے جو بہت زیادہ تباہی وبربادی  لاتی اور آپس میں  ناچاقی کا سبب بنتی ہے۔

چُغلی کسے کہتے ہیں؟

امام نَوَوِی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ سےمنقول ہے : کسی کی بات نقصان پہنچانے کے ارادے سے دوسروں کو پہنچانا چُغلی ہے۔ (عمدۃ القاری ، ۲ / ۵۹۴ ،  تحت الحدیث :  ۲۱۶)

لوگوں  کے درمیان فساد ڈالنے کے لئے ایک کی بات دوسرے تک پہنچانا چُغلی کہلاتا ہے۔ (الزواجر