Book Name:Hazrat Musa Ki Shan o Azmat

سب کیڑے کھا جاتے ۔یہ کیڑے فرعونیوں کے بال، بھنویں ،پلکیں چاٹ گئے،اُن کے جسم پر چیچک کی طرح بھر جاتے حتّٰی کہ اُن کیڑوں نے اُن کا سونا دُشوار کردیا تھا۔اِس مصیبت سے فرعونی چیخ پڑے اور اُنہوں نے حضرت موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام سے عرض کی:ہم توبہ کرتے ہیں،آپ اِس بَلا کے دُور ہونے کی دعا فرمائیے۔چنانچہ سات(7) روز کے بعد یہ مصیبت بھی حضرت موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام کی دعا سے دُور ہوئی، لیکن فرعونیوں نے پھر وعدہ خلافی کی اور پہلے سے زیادہ بد ترین عمل شروع کر دئیے۔

       ایک مہینا امن میں گزرنے کے بعد پھر حضرت موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام نے دُعا کی تو اللہ پاک نے مینڈک بھیجے ۔یہ حال ہوا کہ آدمی بیٹھتا تھا تو اُس کی مجلس میں مینڈک بھر جاتے۔ بات کرنے کے لئے منہ کھولتا تو مینڈک کُود کر منہ میں چلا جاتا۔ ہانڈیوں میں مینڈک ،کھانوں میں مینڈک،چولھوں میں مینڈک بھر جاتے تو آگ بجھ جاتی تھی۔لیٹتے تھے تو مینڈک اُوپر سُوار ہوتے تھے۔

        اِس مصیبت سے فرعونی رو پڑے اور حضرت موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام سے عرض کی:اب کی بار ہم پکی توبہ کرتے ہیں۔حضرت موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام نے اُن سے عہد و پیمان لے کر دعا کی تو سات(7) روز کے بعد یہ مصیبت بھی دور ہوئی اور ایک مہینا عافیت سے گزرا ،لیکن پھر اُنہوں نے عہد توڑ دیا اور اپنے کفر کی طرف لوٹے ۔پھر حضرت موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام نے دعا فرمائی تو تمام کنوؤں، نہروں ،چشموں اور دریائے نیل کا پانی غرض ہر پانی اُن کے لئے تازہ خون بن گیا۔ اُنہوں نے فرعون سے اِس کی شکایت کی تو کہنے لگا:حضرت موسیٰ (عَلَیْہِ السَّلَام)نے جادو سے تمہاری نظر بندی کردی ہے۔ اُنہوں نے کہا: تم کس نظر بندی کی بات کر رہے ہو؟ ہمارے برتنوں میں خون کے سوا پانی کا نام و نشان ہی نہیں۔ یہ سُن کر فرعون نے حکم دیا :”قِبطی بنی اسرائیل کے ساتھ ایک ہی برتن سے پانی لیں۔

       لیکن ہوا یوں کہ جب بنی اسرائیل نکالتے توپانی نکلتا ،قِبطی نکالتے تو اُسی برتن سے خون نکلتا، یہاں