Book Name:Apni Islah Ka Nuskha

محسوس کرتے تو اپنی پنڈلی پر چابُک(کَوڑے) سے ایک یا دو چوٹیں لگاتے۔ (اللہ والوں کی باتیں ، ص۲ / ۲۰۳)

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبیب!                                              صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

کھانے کی سنتیں اور آداب

پىاری پىاری اسلامى بہنو! بیان کو اختتام کی جانب لاتے ہوئے امیرِ اہلسنت   دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ    کی مشہورِ زمانہ کتاب “ فیضانِ سنت “ پہلی جلد کے صفحہ نمبر 302 سے کھانے کی سنتیں اور آداب سنتی ہیں : * سرکارِنامدار   صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم   تکیہ (یعنی ٹیک) لگا کر نہیں کھاتے تھے۔ (ابو داود ، ۳ / ۴۸۸ ، حدیث : ۳۷۶۹مُلَخَّصاً)* میز پر رکھ کر کھانا نہیں کھاتےتھے۔ ( بخاری ، ۳  /  ۲۴  ، حدیث  :  ۵۳۸۶ ۵ ، ملخصاً)* جو کچھ مل جاتا کھالیتے۔ (مسلم ،  ص۱۱۳۴ ، حدیث : ۲۰۵۲ملخصاً)* نہ تو گھر والوں سے کھانا مانگتے اور نہ اُن کے سامنے خواہش(یعنی فرمائش)ظاہِر کرتے ، اگر وہ پیش کرتے کھالیتے ، وہ جو کچھ سامنے رکھتے قَبول فرمالیتے اور جو کچھ پلاتے وہ پی لیتے۔ (اتحاف السادۃ ، ۸ / ۲۴۸ملخصاً) *  بعض اوقات خود اُٹھ کر کھانے پینے کی چیز لے لیتے۔ (ابو داود ،  ۴  / ۵ ، حدیث : ۳۸۵۶ملخصاً)آپ   صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم   اپنے سامنے سے۔ ( شعب الایمان ، ۵ / ۷۹  ، حدیث :  ۵۸۴۶ ملخصاً)* تین انگلیوں سے کھاتے تھے۔ (مصنف ابن ابی شیبۃ ،  ۵  / ۵۵۹ ، حدیث :  ۳ملخصاً) * اور بعض اوقات چاراُنگلیوں سے بھی کھالیتے۔ ( جامع صغیر ، ص۲۵۰ ، حدیث :  ۶۹۴۲ ملخصاً) مگر دواُنگلیوں سے نہ کھاتے تھے ، آپ   صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم   نے ارشاد فرمایا : یہ شیطان کے کھانے کا طریقہ ہے۔ (فیض القدیر ، ۵ / ۲۴۹ ، حدیث :  ۶۹۴۰ملخصاً)* جَو کے بغیر چھنے آٹے کی روٹی کھالیا کرتے۔ (بخاری ، ۳ / ۵۳۱حدیث : ۵۴۱۰ملخصاً)  * آپ   صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم   کا کھانا اکثر کھجور اور پانی پر مشتمل ہوتا۔ (بخاری ، ۳ / ۵۲۳ ، حدیث :  ۵۳۸۳مُلَخَّصاً)* آپ   صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ