Book Name:Apni Islah Ka Nuskha

موقع کی مناسبت اور نوعیت کے اعتبار سے نیتوں میں کمی ، بیشی وتبدیلی کی جاسکتی ہے۔

نگاہیں نیچی کئے خُوب کان لگا کر بَیان سُنُوںگی۔ ٹیک لگا کر بیٹھنے کے بجائے عِلْمِ دِیْن کی تَعْظِیم کی خاطِر جہاں تک ہو سکا دو زانو بیٹھوں گی۔ ضَرورَتاً سِمَٹ سَرَک کر دوسری اسلامی بہنوں کے لئے جگہ کُشادہ کروں گی۔ دھکّا وغیرہ لگا تو صبر کروں گی ، گُھورنے ، جِھڑکنےاوراُلجھنے سے بچوں گی۔ صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ ،  اُذْکُرُوااللّٰـہَ ،  تُوبُوْا اِلَی اللّٰـہِ  وغیرہ سُن  کر ثواب کمانے اور صدا لگانے والی کی دل جُوئی کے لئےپست آواز سے جواب دوں گی۔ اجتماع کے بعد خُود آگے بڑھ کر سَلَام و مُصَافَحَہ اور اِنْفِرادی کوشش کروں گی۔ دورانِ بیان موبائل کے غیر ضروری استعمال سے بچوں گی ، نہ بیان ریکارڈ کروں گی نہ ہی اور کسی قسم کی آواز  کہ  اِس کی اجازت نہیں ، جو کچھ سنوں گی ، اسے سن   اور سمجھ   کر اس پہ عمل کرنے اور اسے بعد میں دوسروں تک پہنچا   کر نیکی کی دعوت عام کرنے کی سعادت حاصل کروں گی۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                            صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

                             پىاری پىاری اسلامى بہنو! اپنی اور دوسروں کی اصلاح کےلیے کوشش کرنا اسلام کے بنیادی مقاصد میں سے ہے۔ آج ایک تعداد ہے جو اس مقصد کو بُھولتی جا رہی ہے ، اصلاح کا ایک بہترین ذریعہ مُحاسَبَۂ نفس(یعنی یہ غورکرناکہ میں کیسےعمل کرتی ہوں) بھی ہے ، آج ہم مُحاسَبَۂ نفس کی اَہَمِّیَّت اور ا س کے فوائد سے متعلق سُنیں گی۔ بزرگوں کے مُحاسَبَۂ نفس کے کچھ واقعات بھی سُنیں گی ، آج کے دور میں ہم روزانہ کی بنیاد پر اپنے اعمال کا جائزہ کس طرح کر سکتی ہیں؟اِس بارے میں بھی کچھ باتیں بیان ہوں گی۔ اللہکرے!سارا بیان اچھی اچھی نیّتوں کے ساتھ سُننے کی سعادت نصیب ہو جائے۔

                             آئیے! سب سے پہلے ایک حکایت سنتی ہیں ، چنانچہ