Book Name:Apni Islah Ka Nuskha

اُچھالنا ، جھوٹ بولنا ، جھوٹے وعدے کرنا ، کسی کا مال ناحق کھانا ، کسی کو بِلااجازت ِشرعی تکلیف دینا ، قرض دبا لینا ، کسی کی چیز وقتی طور پر لے کر واپس نہ کرنا ، اسلامی بہنوں کو بُرے اَلقاب سے پکارنا ، کسی کی چیز اُسے ناگوار گزرنے کے باوجود بِلااجازت استعمال کرنا ، چوری کرنا ، بدکاری کرنا ، فلمیں ڈرامے دیکھنا ، گانے باجے سُننا ، ماں باپ کی نافرمانی اور اُنہیں ستانا ، امانت میں خیانت ، دھوکہ دہی ، بدنگاہی ، عورتوں کا مَردوں کی نقل کرنا ، بے پردگی ، غُرور ، تَکَبُّر ، حَسَد ، رِیا کاری ، اپنے دل میں کسی اسلامی بہنوں کا بُغض وکینہ رکھنا ، کسی اسلامی بہن کو مرض ، تکلیف یا نقصان پہنچنے پر خوش ہونا ، غصّہ آجانے پر شریعت کی حدیں  توڑ ڈالنا ، گناہوں کا لالچ ، عزّت کی خواہش ، کنجوسی ، خودپسندی وغیرہ معاملات ہمارے معاشرے میں بڑی بے باکی کے ساتھ کئے جاتے ہیں۔ ذرا سوچئے!اِس قدر گناہوں کے باوجود بھی اگر ہمیں پریشانیوں  کا سامنا نہ ہو تو کیا ہو؟

                             پىارے پىارے اسلامى بھائىو!معلوم ہوا! اگر ہم ترقی و برکت کی خواہش مند ہیں ، طرح طرح کی مصیبتوں اور محرومیوں سے بچنا چاہتی ہیں تو ہمیں گناہوں کی مصیبت سے چُھٹکارا حاصل کرنا اورنیکیوں سے تعلق جوڑنا ہوگا۔ اللہ  کرے ! ہم گناہوں سے بچنے والی بن جائیں اور ہماری پریشانیاں دور ہو جائیں۔ اٰمِین بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                          صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

مُحاسَبَہ نفس اور قرآن

پىاری پىاری اسلامى بہنو! اِس میں شک نہیں کہ گناہوں سے بچنے اور نیکیوں کی کثرت کرنے کا ایک بہترین طریقہ استقامت کے ساتھ اپنے اَعمال پرغوروفکر کرنابھی ہے۔ جو اسلامی بہن  اِس