Book Name:Bemari kay Faiday

شرکت کریں ، ذیلی حلقے کے8مدنی کاموں میں مشغول رہیں ، تنظیمی اجلاسوں میں شرکت کریں  ۔ اِنْ شَآءَ اللہ ، اللہ پاک کی رحمت سے بیماری کی حالت  میں بھی ہماری نیکیوں کا میٹر چلتا رہے گا اور گناہوں سے ہماری حفاظت ہوتی رہے گی۔

 (5)پانچویں بات یہ معلوم ہوئی!ہر بیماری میں نماز و روزہ چھوڑنے کی اجازت نہیں۔

(6)چھٹی اور آخری بات  یہ معلوم ہوئی!ہمارے ہاں بسااوقات ذرا سی بیماری میں بیٹھ کرنماز پڑھنا شروع کر دیتے ہیں ، ہر بیمار کو اس کی اجازت بھی نہیں کہ وہ فرض و واجب نمازیں اور فجر کی سُنّتیں بیٹھ کر پڑھے۔ اس کے تفصیلی مسائل جاننے کے لیے “ بہارِ شریعتاور رِسالہ “ کُرسی پر نماز پڑھنے  کے اَحکام “ کا مطالعہ فرمائیے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                            صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

پیاری پیاری اسلامی بہنو!یقیناً اللہ پاک اپنے بندوں سے بہت زیادہ مَحَبَّت فرمانے والا ہے۔ راحت و آسانی ، دُکھ اور تکلیف ، بیماریاں ، گناہوں کی معافی اور توبہ کی توفیق ملنا سب اُسی کی عطاؤں کے کرشمے ہیں۔ دنیامیں اگر کوئی جُرم کرتا ہے تو مجرم کو اس کے کئے کی سزا ملتی ہے ، مقدمہ چلایا جاتا ہے ، جیل بھیجا جاتا ہے ، ریمانڈ لیا جاتا ہے ، جرم سخت تر ہو تو رحم کی اپیلیں ردّ کرکے اس کی موت کا ریڈ وارنٹ جاری کردیا جاتا ہے ، مگر اللہ پاک اور بندوں کا معاملہ ہی نرالہ ہے ، اس کےبندے دن رات گناہوں کے سمندر میں ڈُوبے رہتے ہیں ، مگر اس کے باوجود اس کی نعمتیں دن رات انہیں فیض یاب کررہی ہوتی ہیں ، وہ سورج کی کرنوں ، چاند ستاروں کی رونقوں اورہواؤں کو ان سے نہیں روکتا بلکہ مبارَک دن ، مبارَک راتیں اوربےشمار نعمتیں عطا فرماکر ، آزمائشوں میں مُبْتَلا کر کے اور بیماری جیسی نعمت و رحمت سے سرفراز فرماکر انہیں گناہوں کی بیماری سے شفااور مغفرت کی بھیک عطا فرماتا ہے۔