Book Name:Ghos e Pak Ki Shan o Azmat 10th Rabi ul Akhir 1442

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                            صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

عبادتِ الٰہی کی برکتیں

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!اللہ پاک کی عبادت کرنا انبیائے کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام اور اولیائے کرام رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہمْ اَجْمَعِیْن کا طریقہ ، دل میں محبتِ الٰہی کے پیدا ہونے کا سبب ، شیطان کے دھوکے سے نکلنے ، قُربِ الٰہی پانے اور گناہوں کے مرض سے شفا پانے کا ذریعہ ہے۔ عبادت کرنا ظاہر وباطن کی اصلاح ، رُوح کی تازگی اور دلوں کے اطمینان  کا باعث ہے۔ عبادت کرنا شریعت کو مطلوب ، ہر بندۂ مومن پر حق اور انسان کے پیدا کرنے کا مقصد ہے ، جیسا کہ

پارہ 27 سُوْرَۃُالذّٰرِیٰت کی آیت نمبر 56 میں اللہ  پاک انسان کو پیدا کرنے کا  مقصد بیان کرتے ہوئے اِرشاد فرما تا ہے :

وَ مَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَ الْاِنْسَ اِلَّا لِیَعْبُدُوْنِ(۵۶)  (پ۲۷ ، الذّٰرِیٰت : ۵۶)

ترجمۂ کنز العرفان : اور میں نے جن اور آدمی اِسی لئے بنائے کہ میری عبادت کریں ۔

اِسی طرح پارہ 3 سورۂ اٰلِ عمران کی آیت نمبر 51 میں اِرشادہوتا ہے :

اِنَّ اللّٰهَ رَبِّیْ وَ رَبُّكُمْ فَاعْبُدُوْهُؕ-    (پ۳ ، آل عمران : ۵۱)

ترجمۂ کنز العرفان : بیشک اللہ میرا اور تمہارا سب کا رب ہے تو اُسی کی عبادت کرو۔

پارہ1 سُوْرَۃُ الْبَقَرَہ کی آیت نمبر 21میں اِرشاد ہوتا ہے :

یٰۤاَیُّهَا النَّاسُ اعْبُدُوْا رَبَّكُمُ الَّذِیْ خَلَقَكُمْ وَ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُوْنَۙ(۲۱)  

ترجمۂ کنز العرفان : اے لوگو!اپنے رب کی عبادت کرو جس نے تمہیں اور تم سے پہلے لوگوں کو پیدا کیا۔ یہ اُمید