Book Name:Ghos e Pak Ki Shan o Azmat 10th Rabi ul Akhir 1442

(پ١ ، البقرہ : ۲۱)

کرتے  ہوئے (عبادت کرو) کہ تمہیں پرہیزگاری مل جائے۔

پیارے پیارے اسلامی بھائیو! ان آیاتِ مبارکہ میں عبادت کا واضح بیان ہے  اور ایک آیت میں یہ بھی بیان کیا گیا کہ انسانوں اور  جِنّوں کو اللہ  پاک کی عبادت کے لئے پیدا کیا گیا ہے اور جب ہمارے خالق و مالک اللہ  کریم نے ہمیں ہماری پیدائش  کا مقصد(Purpose)بتا دیا ہے تو اب ہم پر بھی  لازم ہے کہ ہم اس مقصد کو پانے میں مصروف ہو جائیں  اور خوب خوب اللہ پاک کی عبادت کریں اور یہ بات بھی واضح ہے کہ جہاں عبادت کرنے کا حکم ہے ، وہاں عبادت کس طرح کرنی ہے ، اس کی رہنمائی بھی فرمائی گئی ، لہٰذا ہمیں چاہیے کہ ہم عبادت کرنے کے طریقے سیکھیں اور اس کے مطابق عبادت بجا لائیں۔ مثلاً فرض نماز پڑھنی ہے یا نفل ، اس کے حقوق ادا کرنے ہوں گے۔ تلاوتِ قرآن کے ذریعے عبادت کرنی ہے تو قرآنِ کریم دُرُست پڑھنا سیکھنا ہوگا ، فرض حج اداکرناہے توحج کے ضروری مسائل و اَحکام سیکھنے ہوں گے ، زکوٰۃ فرض ہونے کی صورت میں زکوٰۃ کے مسائل سیکھنے ہوں گے۔

                             ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ ہم سب دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہو کرعلمِ دِین حاصل کرنے کے مختلف ذرائع اپنائیں مثلاً مَدَنی  مذاکرے دیکھیں یا سُنیں ، ہفتہ وار اجتماعات میں اوّل تا آخر پابندی سے شرکت کی کوشش کریں ، قافلوں میں سفر کریں ، نیک اعمال اپنائیں ، درس و بیانات میں شرکت کریں اور عاشِقانِ رَسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے  مَدَنی ماحول سے وابستہ رہ کر 12 مَدَنی کاموں میں حِصَّہ لے کر اپنی قَبْر و آخرت کو سنوارنے کی کوشش کریں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد