Book Name:Ghos e Pak Ki Shan o Azmat 10th Rabi ul Akhir 1442

(40) سال مخلوق کو وعظ و نصیحت فرمائی۔ (بہجۃ الاسرار ، ذکر وعظہ ، ص۱۸۴)

مبارک   بیان کی تاثیر

حضرت اِبراہیم بن سعد رَحمَۃ ُاللہِ عَلَیہ فرماتے ہیں : جب ہمارے شیخ حضورِغوثِ اعظم رَحمَۃ ُاللہِ عَلَیہ  عالِموں والا لباس پہن کر اُونچے مقام پر جلوہ افروز ہو کربیان فرماتے تو لوگ آپ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کے مبارک کلام کو  غور  سے سُنتے اور اس پر عمل کرتے۔ (بہجۃ الاسرار ، ذکر وعظہ ، ص۱۸۹)

آوازمبارک کی کرامت

حضرتِ سَیِّدُناشیخ عبدالقادرجیلانی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کے اِجتماعِ پاک میں باوجود یہ کہ شرکائے اجتماع بہت زیادہ ہوتے تھے لیکن آپ کی آواز ِمبارک جیسے نزدیک والوں کو سنائی دیتی تھی ویسے ہی دُور والوں کو بھی سنائی دیتی تھی یعنی دُور اور نزدیک والوں کے لئے آپ کی آوازمبارک ایک جیسی تھی۔    (بہجۃ الاسرار ، ذکر وعظہ ، ص۱۸۱)

شرکائے اجتماع پر ہیبت

حُضور غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ شرکائے اجتماع کے دلوں کے مطابق بیان فرماتے اور کشف کے ساتھ ان کی طرف متوجہ ہو جاتے ، جب آپ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ منبرپر کھڑے ہو جاتے تو آپ کے جلال (رُعب و دبدبے) کی وجہ سے لوگ بھی کھڑے ہو جاتے تھے اورجب آپ اُن سے فرماتے “ چپ رہو! “  تو آپ کی ہیبت کی وجہ سے ان کی سانسوں کے علاوہ کچھ بھی سنائی نہ دیتا۔ ( بہجۃ الاسرار ، ذکر وعظہ ، ص۱۸۱)

پانچ سو(500)غیر مسلموں کا قبولِ اسلام