Book Name:Safar e Meraj 27th Rajab 1442

آقا کریم  صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کی خدمت میں بُراق بھیجا گیا حالانکہ اللہ کریم قادرِ مطلق ہے ، وہ براق کے بغیر بھی اپنے مَحْبُوب کو بُلا سکتا تھا مگر اس کام میں کئی حکمتیں تھیں ، جن میں سے ایک حکمت یہ تھی کہ جب محبین اپنے محبوبوں کو بلاتے ہیں تو اُن کے لئے کو ئی اعلیٰ قسم کی سُواری بھیجتے ہیں کیونکہ اِس میں اُن کی تعظیم ہوتی ہے تو آقا کریم  صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  بھی رَبّ کے محبوب ہیں ، لہٰذاآپ کی تعظیم و تکریم کی خاطر آپ کی خدمت میں برّاق بھیجا گیا۔ ([1])

تین مقامات پر نماز

               پیارے پیارے اسلامی بھائیو!پھر رسولِ کریم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم برّاق پر سُوار ہوئے اور بڑی شان سے بَیْتُ المقدس کی طرف روانہ ہوئے ، دورانِ سفر ایک مقام پر حضرت جبرائیل عَلَیْہِ السَّلَامنے رحمتِ عالَم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو اتر کر نماز پڑھنے کے لئے کہا۔ آپ نے نماز ادا فرمائی ، حضرت جبرائیل  عَلَیہِ السَّلَام نےعرض کیا : آپ کو معلوم ہے کہ آپ نے کہاں نماز پڑھی؟ آپ نے طیبہ (مدینہ شریف) میں نماز پڑھی اور اسی کی طرف آپ ہجرت فرمائیں گے ، پھر ایک اورمقام پر حضرت جبرائیل عَلَیْہِ السَّلَامنے رحمتِ عالَم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو نماز پڑھنے کے لئے کہا۔ آپ نے نماز ادا فرمائی ، حضرت جبرائیل  عَلَیہِ السَّلَام نے عرض کی : آپ کو معلوم ہے کہ آپ نے کہاں نماز پڑھی؟ آپ نے طورِ سینا پر نماز پڑھی جہاں اللہ پاک نے حضرت موسیٰ  عَلَیہِ السَّلَامکو ہم کلامی کا شرف عطا فرمایا ، پھر ایک اور مقام پر حضرت جبرائیل عَلَیْہِ السَّلَامنے پیارے


 

 



[1] …مدارج النبوۃ فارسی ، ۱ / ۱۶۱