Book Name:Safar e Meraj 27th Rajab 1442

ہم نہیں جانتےکہ ہمارے بارے میں کیا فیصلہ ہو چکا ہے؟ اللہ پاک ہمیں عافیت عطا فرمائے۔ منقول ہے : معراج کی رات نبیِّ کریم  صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  ایک مقام پر تشریف لائے جسے “ مُسْتَویٰ “ کہا جاتا ہے ، یہاں آپ نے قلموں کی چر چراہٹ سُنی۔ ([1]) یہ وہ قلم تھے جن سے فرشتے روزانہ کے اَحْکامِ الٰہیہ لکھتے ہیں اور لوحِ محفوظ سے ایک سال کے واقعات الگ الگ صحیفوں میں نقل کرتے ہیں اور پھر یہ صحیفے شعبان کی پندرہویں (15ویں)شب متعلقہ حُکَّام فرشتوں کے حوالے کر دئیے جاتے ہیں۔ ([2])

شعبانُ الْمُعَظَّم سے خاص محبت

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!نامَۂ اعمال کی تبدیلی کے لحاظ سے ماہِ شعبانُ الْمُعَظَّم بڑی اہمیّت والاہے اور عن قریب یہ اسلامی مہیناآنے والا ہے ، ہمیں چاہئےکہ فرائض و واجبات کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ ماہِ شعبانُ الْمُعَظَّم میں نفل نمازوں اور نفل روزوں کا بھی خوب خوب اہتمام کیا کریں ، ہمارے پیارے آقا ، مکی مَدَنی مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے اس ماہِ مُبارَک کو اپنی طرف منسوب کرتے ہوئے ارشاد فرمایا : شَعْبَانُ شَھْرِیْ وَ رَمَضَانُ شَھْرُ اللہ یعنی شعبان میرا مہینا ہے اور رَمَضان اللہ پاک کا مہینا  ہے۔ ([3])

شعبان کے روزوں کی فضیلت


 

 



[1]… بخارى ، كتاب الصلاة ، باب كيف فرضت...الخ ، ۱ / ۱۴۱ ، حديث : ۳۴۹  

[2] مرآۃ المناجیح ، ۸ / ۱۵٥ بتغیر قلیل

[3]  جامع صغیر ، ص۳۰۱ ، حدیث : ۴۸۸۹