Book Name:Safar e Meraj 27th Rajab 1442

ہوا سے تیز رفتار ، آواز ہے اور آواز سے تیز تر روشنی ہے۔ یونہی کائنات میں ستاروں کی گردش ناقابلِ یقین حد تک تیز ہے۔ اِن سب حقائق کے ہوتے ہوئے غور کرلیں کہ اِن تمام رفتاروں کا خالق ، کائنات کا مالک اگر اپنے رسول   صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کو چند لمحوں میں لاکھوں میل کی سیر اور کروڑوں مُشاہَدات کروادیتا ہے تو اس میں کون سی بات ناممکن و خلافِ عقل ہے؟(ماہنامہ فیضانِ مدینہ ، اپریل ، مئی2018 ، ص۲۸ ، ۲۷ملخصاً)

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                          صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

جیسا دور ویسا ہی معجزہ

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!اس میں کوئی شک نہیں کہ ہمارے آقا ، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ تمام انبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلَام کے سردار ہیں۔ ہر نبی کا معجزہ اس کی نبوّت کی دلیل ہوتا ہے ، معجزہ ہی  سچے اور جھوٹے کے درمیان فرق کی دلیل ہوتا ہے ، اللہ پاک نے ہر نبی کو اُس دَور کے ماحول اور اس کی اُمَّت کے عَقْل و فَہْم کے مُناسِب معجزات سے نوازا۔ حضرت آدم عَلَیْہِ السَّلَام سے لے کر حضرت عیسٰی عَلَیْہِ السَّلَام تک جتنے انبیائے کرام تشریف لائے ، اللہ کریم نے اُن نبیوں کو تقریباً اُن کے دَور کے مطابق معجزات عطا فرمائے مثلاً حضرت مُوسیٰ  عَلَیْہِ السَّلَام کے دَورِ نبوّت  میں چونکہ جادو اور جادوگروں کے کارنامے ترقّی کی اعلیٰ تَرین منزل پر پہنچے ہوئے تھے ، اس لئے اللہ کریم نے آپ کو “ یَدِ بَیْضا “ اور “ عَصا “ کے معجزات عطا فرمائے۔ ([1]) حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَامکے زمانے میں عِلْمِ طِبْ اِنْتہائی تَرقّی پر پہنچا ہوا تھا ، ایسے ایسے


 

 



[1] تفسیر کبیر ، طہ ، تحت الآیۃ : ۶۹ ، ۸ / ۷۴-۷۵ ملتقطا