Book Name:Naza aur Qabr Ki Sakhtian-1442

سے تو چھپنے کا نام ہی پیدا نہیں ہوتا ، آہ! ہم جنّت کے طلب گار مگر کام جہنّم میں لے جانے والے... ہمارا کیابنے گا...؟؟

روزِ قیامت کی پُرخار راہیں

اے عاشقانِ رسول! تنگ وتاریک قبر میں قیامت تک قیام ہو گا ، پھر اس کے بعد محشر کا وہ ہولناک دِن ، اس دِن کے متعلق اللہ پاک قرآنِ مجید میں ارشاد فرماتا ہے :

اَلْقَارِعَةُۙ(۱)ترجمہ کنز الایمان : دِل دہلانے والی  مَا الْقَارِعَةُۚ(۲) کیا وہ دہلانے والی۔ وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا الْقَارِعَةُؕ(۳) اور تُو نے کیا جانا کیا ہے دہلانے والی۔ یَوْمَ یَكُوْنُ النَّاسُ كَالْفَرَاشِ الْمَبْثُوْثِۙ(۴)

جس دن آدمی ہوں گے جیسے پھیلے پتنگے۔ وَ تَكُوْنُ الْجِبَالُ كَالْعِهْنِ الْمَنْفُوْشِؕ(۵) اور پہاڑ ہوں گے جیسے دھنکی (دھنی ہوئی)اُون ۔

اللہ! اللہ! ایسے ہولناک دِن لوگ2 قسم کے ہوں گے ، پہلی قسم کے مُتَعَلِّق اللہ پاک اِرْشاد فرماتا ہے :

فَاَمَّا مَنْ ثَقُلَتْ مَوَازِیْنُهٗۙ(۶) تو جس کی تولیں بھاری ہوئیں۔ فَهُوَ فِیْ عِیْشَةٍ رَّاضِیَةٍؕ(۷)  وہ تو من مانتے عیش میں ہیں۔

دوسرے گروہ کا کیا حا ل ہو گا ، اس کے مُتَعَلِّق فرمایا :

وَ اَمَّا مَنْ خَفَّتْ مَوَازِیْنُهٗۙ(۸) ا ور جس کی تولیں ہلکی پڑیں۔ فَاُمُّهٗ هَاوِیَةٌؕ(۹)  وہ نیچا دکھانے والی گود میں ہے۔  وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَاهِیَهْؕ(۱۰)  اور تُو نے کیا جانا کیا نیچا دکھانے والی۔ نَارٌ حَامِیَةٌ۠(۱۱) ایک آگ شعلے مارتی۔ (پارہ : 30 ، سورۂ قارِعہ)

     آہ! یہ ہولناک دِن... اُس دِن زمین تانبےکی ہو گی ، سُورج ایک میل کے فاصلے پر