Book Name:Naza aur Qabr Ki Sakhtian-1442

خوب خوب ثوابِ آخرت کے حق دار بنئے۔ 12 دینی کاموں میں سے ماہانہ  ایک دِینی کام ہے : مدنی قافلہ۔ مدنی قافلہ ایسا پیارادینی کام ہے کہ اس کے ذریعے نیکی کی دعوت عام ہوتی ہے ، قرآن و سُنَّت کا پیغام عام ہوتاہے ، اپنی اور ساری دُنیا کے لوگوں کی اِصْلاح میں بہترین مُعَاونت ملتی ہے۔ مدنی قافلے ہی کے ذریعے سے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کا پیغام دُنیا بھر میں پھیلا ہے اوریہ سفرجاری ہے۔

مارشل آرٹ کے ماہِر کی توبہ

فیصل آباد کے ایک اسلامی کے بیان کا خلاصہ ہے : دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول میں آنے سے پہلے میرا کِرداربگڑاہوا تھا ، جھوٹ ، غیبت ، چغلی جیسے گُنَاہ میرے نوکِ زبان پر رہتے ، بدنگاہی میرے روز کے معمولات میں شامِل تھی ، میں نے مارشل آرٹ سیکھا ہوا تھا ، اس کے بَل پر لوگوں سے خوامخواہ جھگڑا مول لیتا ، ہر نیا فیشن اپناتا ، آہ! نمازوں سے اتنا دُور تھا کہ مجھے پانچ نمازوں کی رکعتوں کی تعداد بھی معلوم نہیں تھی ، آخر میری قسمت کا ستارہ چمکا ، ایک دِن ایک پُرانے دوست سے میری ملاقات ہو گئی ، وہ اب دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو چکے تھے ، انہوں نے مجھے مدنی قافلے میں سَفَر کی دعوت دی ، میں دوست کی بات کو ٹال نہ سکا اور ہاتھوں ہاتھ 3 دِن کے مدنی قافلے کا مُسَافِر بن گیا ، مدنی قافلے میں عاشقانِ رسول کی صحبت کی برکت سے مجھے مقصدِ حیات معلوم ہوا تو اپنے گُنَاہوں پر ندامت ہونے لگی ، میری آنکھوں سے غفلت کا پردہ ہٹ گیا ، دِل کی کیفیت تبدیل ہونے لگی ، میں جب بھی بیان سنتا میری آنکھوں سے آنسو بہنے لگتے ، مدنی قافلے سے واپسی کے  چند دِن بعد مجھے امیرِ اہلسنت ، بانی دعوتِ اسلامی ، حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس