Book Name:Mout Ki Yad Kay Fazail Shab e Qadr 1442

سے بڑی وجہ لمبی اُمیدیں ہیں جن میں شیطان نے ہمیں باندھا ہواہے۔ ہم نت نئے منصوبے تو تیار کرتے جاتے ہیں مگر موت کی تیاری سے غافل ہیں ، فنا ہونے والی دنیا میں گھر کی خوبصورتی ہماری پہلی ترجیح تو ہے ، مگر ہمیشہ کی رہنے والی زندگی ہمارے ذہن کے کسی کونے میں نہیں ۔

موت کو یاد نہ کرنے کے نقصانات

موت کی یاد سےغفلت انسان کوبہت سےنقصانات سےدوچارکردیتی ہے۔ * موت سے بے پروا کرکے قبرو  آخرت کی یاد  بُھلا دیتی ہے۔ *موت کی یاد سے غفلت انسان کوآخرت میں اپنے اعمال کے حساب اور میدانِ محشر کی سختیوں کوبُھلا دیتی ہے۔ *دِین پر عمل سے دُورکرتی اور شریعت کی پیروی سے محروم کر دیتی ہے ۔ * اچھے بُرے کی تمیز سے بے نیاز کر تی  اور انسان کی نظروں میں غلط اور صحیح کا فرق مِٹا دیتی ہے۔ *فرض نمازکی ادائیگی سے محروم کرتی اور واجبات کو ادا کرنے سے روک دیتی ہے*سُنّتوں پر عمل میں رُکاوٹ بنتی اورانسان کو اس کے مقصدِ حقیقی سے ہٹا کر فضول کاموں میں مبتلا کر دیتی ہے۔ لہٰذا  ہروقت اپنی موت کو یاد رکھیں  اور ا س کی تیاری کےلیے کوشش کرتے رہیں ، اگر موت کو یاد رکھیں گے تواِنْ شَآءَ اللہ  ہر طرح کے ہلاکت کے مقام سے چھٹکارا ملے گا ، دین و ایمان سلامت رہیں گے ، اِتباعِ سُنَّت کی سعادت بھی نصیب ہوگی اور گناہوں سے تحفظ بھی حاصل ہوگا۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                            صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

بار بار گناہوں سے توبہ کیجئے!

               پیارے پیارے اسلامی بھائیو!*اس سے پہلے کہ ہم بھی