Book Name:Mout Ki Yad Kay Fazail Shab e Qadr 1442

لے کر پاؤں تک گناہوں میں ڈُوبے ہوئے ہیں ، اس کے باوجود موت سے بے فکر ہیں  ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

موت کیا ہے؟

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!*موت لذتوں کو ختم کرنے والی * ربِّ رحیم کا قُرب دلانے والی*دلوں سے غفلت کا پردہ اُتارنے والی * موت سے پہلے موت کی تیاری کروانے والی*راہِ حق پر چلانے والی*دنیاوی نعمتوں اور وسعتوں سے دھوکہ کھانےسےروکنےوالی*دنیاوی مصیبتوں پر صبرآسان بنانے والی*دنیا کی دولت سے بے رغبتی پیدا کرنے والی*نیکیوں میں اضافہ کروانے والی*گناہوں سے روکتی ، توبہ پر اُبھارتی اور اپنے ربِّ کریم کے قُرب کی خواہش پیدا  کرنے والی ہے۔

موت کویاد رکھنے کے فضائل و فوائد

پیارے پیارے اسلامی بھائیو! موت کو کثرت سے یاد رکھنے کے بہت سے فضائل و فوائد ہیں ، آئیے!چند کے بارے میں سُنتے ہیں : (1)جو دن رات میں 20  مرتبہ موت کو یاد کرے گا اسے بروزِ قیامت شہیدوں کے ساتھ اُٹھایا جائے گا ۔ (2)موت کو زیادہ یاد کرو کہ یہ گناہوں کو مٹاتی اور دنیا سے بے رغبت کرتی ہے۔ (3)موت کو زیادہ یاد کرنے اور اس کی زیادہ تیاری کرنے والے لوگ عقلمند ہیں۔ (احیاء العلوم ، ۵ / ۴۷۷تا۴۷۸) (4)جسے موت کی یاد خوفزدہ کرتی ہے ، قَبْر اس کے لئے جنت کا