Book Name:Mojza Ban Kay Aaya Hamara Nabi

رسول ہوں۔ یہ فرما کر وہ بچہ اس کی ماں کو پکڑادیا  اور فرمایا : اسے لے لے اب اس کو کوئی تکلیف نہیں ہوگی ، حضرت اُسامہ رَضِیَ اللہُ عَنْہ فرماتے ہیں : جب ہم حج سے فارغ ہو کر وادی رَوْحا میں پہنچے تو وہی عور ت ایک بُھنی ہوئی بکری لے کر حاضر ہوگئی تو حبیبِ خدا ، محبوبِ کِبریا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم   نے فرمایا : بی بی اس بکری کا ایک بازو مجھے دے ، اس نے حاضر کردیا پھر فرمایا : دوسرا بازو بھی پکڑا ، اس نے حاضر کردیا پھر فرمایا : اوربازوپکڑا اس نے عرض کیا : یَارَسُوْلَاللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم بکری کے دو ہی بازو ہوتےہیں ، وہ میں نے حاضر کردیئے ہیں یہ سُن کر  پیارے آقا ، مدینے والے مُصْطفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : اے خاتون! اگر تُو چپ رہتی یعنی  یہ نہ کہتی کہ بازو تو دو ہی ہوتے ہیں تو جب تک میں کہتا رہتا تُو مجھے بازو پکڑاتی ہی رہتی۔ ([1])

ایسا تجھے خالق نے طرح دار بنایا                 یُوسُف کو تیرا طالبِ دِیدار بنایا

کونَین بنائے گئے سرکار کی خاطر                کونَین کی خاطر تمہیں سرکار بنایا

عالَم کے سلاطین بھکاری ہیں بھکاری          سرکار بنایا تمہیں سرکار بنایا

کُنجی تمہیں دی اپنے خزانوں کی خدا نے         محبوب کیا مالک و مختار بنایا([2])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                      صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

(2) بچے کا جَلا ہوا ہاتھ ٹھیک ہوگیا

اے عاشقانِ رسول!آئیے ایک اور واقعہ سنتے ہیں : حضرت محمد بن حاطب اپنی والدہ


 

 



[1]... الخصائص الکبریٰ ، باب ما وقع فی حجۃ الوداع۔ ۔ الخ ، ۲ / ۶۰۔

[2]... ذوقِ نعت ، ص47 ، 48۔