Book Name:Mojza Ban Kay Aaya Hamara Nabi

میں اضافہ فرما اور اس کی اولاد زیادہ کر اور جو تُو نے اس کو عطا فرمایا ہے ، اس میں برکت دے۔ ([1])

مکے مدینے کے تاجدار ، مکی مدنی سرکار صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی یہ دعا ایسی  مقبول ہوئی کہ حضرت انس رَضِیَ اللہ عَنْہ بصرہ میں وہ آخری صحابی تھے جن کا وصال ہوا۔ اورخود حضرت انس رَضِیَ اللہ عَنْہکی عمر سو سال سے زائدہوئی۔ اور کہا جاتا ہے کہ ان کی اولاد کی تعداد سو سے تجاوز کر گئی۔ حضرت انس رَضِیَ اللہ عَنْہ کا ایک باغ تھا ، عام باغات میں سال میں ایک دفعہ پھل لگتا تھا جبکہ حضرت انس رَضِیَ اللہ عَنْہکے باغ میں سال میں دو دفعہ پھل لگتا تھا ، اور آپ کے باغ میں ایک پھول تھا جس سے مُشْک کی سی خوشبو آتی تھی۔ ([2])  

اعلیٰ حضرت کیا ہی خوب فرماتے ہیں :

مکاں عرش اُن کا فلک فرش اُن کا               مَلَک خادمانِ سَرائے مُحَمَّد

خدا کی رضَا چاہتے ہیں دو عَالم                      خدا چاہتا ہے رضائے مُحَمَّد

دمِ نزع جاری ہو میری زباں پر                                 مُحَمَّد مُحَمَّد خدائے مُحَمَّد

اجابت کا سہرا عنایت کا جوڑا                     دلہن بن کے نِکلی دُعائے مُحَمَّد

اجابت نے جُھک کر گلے سے لگایا                بڑھی ناز سے جب دُعائے مُحَمَّد([3])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                      صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد


 

 



[1]... ترمذی ، کتاب  المناقب ، باب مناقب أنس بن مالك رضي الله عنہ ، ۵ / ۴۵۰ ، حدیث : ۳۸۵۵

[2]... مرقاة شرح مشکوة ، ۱۰ / ۲۹۲ تحت الحدیث : ۵۹۵۲

[3]... حدائق بخشش ، ص ۶۵ ، ۶۶