Book Name:Mojza Ban Kay Aaya Hamara Nabi

اپنے گھر سے نکلتا ہے تو اس کے لئے کیا ثواب ہے؟ او رجب وہ عرفات میں کھڑا ہوتا ہے تو اس کے لئے کیا ثواب ہے ؟اور جب وہ جِما ر کی رَمی کرتا ہے تو اس کے لئے کیا ثواب ہے ؟اور جب وہ اپنا سر مُنْڈواتا ہے تو اس کے لئے کیا ثواب ہے ؟ اور جب وہ حج کا آخری طو اف پورا کر لیتا ہے تو اسے کیاثواب ملتا ہے ؟

 یہ سن کر اُس انصاری صحابی نے عر ض کیا : یَارَسُوْلَاللہ! اس ذاتِ مقد سہ کی قسم! جس نے آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو حق کے ساتھ مبعوث فرمایا ! آپ نے میرے دل کی بات بتانے میں کو ئی خطا نہیں کی ۔  پھر آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے انہیں بھی ان کی باتوں کے جوابات ارشاد فرمائے۔ ([1])

اور کوئی غیب کیا تم سے نہاں ہو بھلا       جب نہ خدا ہی چھپا تم پہ کروروں درود([2])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!         صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد  

 (3) بلاؤں سے حفاظت  کا  وظیفہ

پیارے اسلامی بھائیو!   آئیے ایک اور واقعہ سنتے ہیں : چنانچہ حضرت ابوہریرہ رَضِیَ اللہ عَنْہ فرماتے ہیں : مجھے رَسُولُ اللہ  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے رمضان کے فطرہ کی حفاظت پر مقرر فرمایا۔ تو ایک شخص آیا  اور غلّے سے لپ(مُٹھّی) بھرنے لگا۔ میں نے اسے پکڑ لیا اور کہا میں تجھے رَسُولُ اللہ  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے پاس لے چلوں گا۔ وہ بولا میں محتاج ہوں میرے بال بچے ہیں اور مجھے سخت حاجت ہے ، حضرت ابو ہریرہ فرماتے ہیں : میں نے اسے چھوڑ دیا۔ جب صبح ہوئی


 

 



[1]... ابن حبان ، کتاب الصلاۃ ، باب وصف بعض الصلاۃ ، ۳ / ۱۸۱ ، حدیث : ۱۸۸۴

[2]... حدائقِ بخشش ، ص۲۶۴