Book Name:Mojza Ban Kay Aaya Hamara Nabi

مل گیا۔ * آمدِ مصطفےٰکی بَرَکت سے  شیطان ذلیل ورُسوا ہوا اور آج تک ہو رہا ہے۔ * آمدِ مصطفےٰکی بَرَکت سے  جہالت کا خاتمہ ہوا۔ * آمدِ مصطفےٰکی بَرَکت سے  ناجائز اور غیر شرعی رسموں  کا خاتمہ ہوگیا۔ * آمدِ مصطفےٰکی بَرَکت سے معاشرے کے ہر فرد کو اس کے جائز حقوق حاصل ہوئے۔ * آمدِ مصطفےٰکی بَرَکت سے  زمانہ نُورٌ عَلٰی نُور ہوگیا۔ * آمدِ مصطفےٰکی بَرَکت سے جہاں بھر میں اسلام کا پرچم لہرانے لگا۔  * آمدِ مصطفےٰکی بَرَکت سے زمانہ روشن ہوگیا۔ * آمدِ مصطفےٰکی بَرَکت سے دنیا جگمگانے لگی۔

اے عاشقانِ رسول!ہم بھی آمدِ مصطفےٰ کی خوب دُھومیں مچائیں ، خوب خوشیاں منائیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ بے چین دِلوں کے چین ، رَحمتِ دارَین ، تاجدارِ حَرَمَین ، سَروَرِ کَونَین ، نانائے حَسَنَیْن صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ جہاں میں فَضْل و رَحمت بَن کر تشریف لائے اور اللہ پاک کی رَحْمت کے نُزُول کا دِن یقیناً خوشی کا دِن ہوتا ہےچُنانچہ

مومنو خوشیاں مناؤتاج  والا آگیا

پارہ11 سُوْرَۂ یُوْنُس کی آیت نمبر58 میں  خدائے رَحمٰن کا فرمانِ ذِیشان ہے :

قُلْ بِفَضْلِ اللّٰهِ وَ بِرَحْمَتِهٖ فَبِذٰلِكَ فَلْیَفْرَحُوْاؕ-هُوَ خَیْرٌ مِّمَّا یَجْمَعُوْنَ(۵۸) (پ11 ، یونس : 58)

ترجَمۂ کنزُالایمان : تم فرماؤاللہہی کے فَضْل اور اُسی کی رَحمت اور اِسی پر چاہئے کہ خوشی کریں وہ اُن کے سب دَھن دَوْلَت سے بہتر ہے۔

مُفسّرِ قرآن مُفْتی اَحْمدیارخان نعیمی  رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ اس آیتِ مُبارَکہ کے تحت اِرْشاد فرماتے ہیں : اے مَحْبُوب ! لوگوں کویہ خُوشخبری دے کر یہ حکم بھی دوکہ اللہ کے فَضْل اور اس کی رَحْمَت مِلنے پر خُوب خُوشیاں مَنَاؤ۔ عُمُومی خُوشی توہر وَقْت مَناؤ اور خُصُوصی خُوشی اُن تاریخوں