Book Name:Mojza Ban Kay Aaya Hamara Nabi

میں جِن میں یہ نِعْمَت آئی یعنی رَمَضَان میں ، خُصُوصاً شَبِ قَدر اور رَبِیْعُ الْاَ وَّل میں  خُصُوصاًبارہویں تاریخ  میں کہ رَمَضَان میں اللہ کا فَضْل “ قُرآن “ آیا اور رَبِیْعُ الْاَوَّل میں رَحْمَۃٌ لِّلْعَالَمِیْن ، یعنی محمدِ مصطفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ پیدا ہوۓ۔ یہ فَضْل و رَحْمَت یا اُن کی خُوشی مَنَانا تُمہارے دُنْیوی جَمْع کیے ہوۓ مال ومَتَاع ، رُوپیہ ، مَکان ، جائیداد ، جانور ، کھیتی باڑی بلکہ اَوْلاد وغیرہ سب سے بہتر ہےکہ اس خُوشی کا نَفْع شخصی نہیں بلکہ قومی ہے۔ وَقْتی نہیں بلکہ دائِمی ہے۔ صرف دُنیا میں نہیں بلکہ دِین و دُنیا دونوں میں ہے۔ جِسْمانی نہیں بلکہ دِلی اور رُوْحانی ہے۔ برباد نہیں بلکہ اس پر ثَواب ہے۔ ([1])

پیارے اسلامی بھائیو! قرآنِ پاک میں اور بھی کئی مقامات پر اللہ پاک نے اپنی نبی ، مکی مدنی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی آمد کا اعلان فرمایا ہے۔ آئیے اس طرح کی کچھ آیات سنتے ہیں ، چنانچہ پارہ6 سُوْرَۂ مَائِدَہ کی آیت نمبر15 میں  اِ رشادِ ربّانی ہے :

قَدْ جَآءَكُمْ مِّنَ اللّٰهِ نُوْرٌ وَّ كِتٰبٌ مُّبِیْنٌۙ(۱۵) ۶ ، المائدۃ : ۱۵)                

تَرجَمَہ کَنزُالاِیمَان : بے شک تمہارے پاس اللہ کی طرف سے ایک نور آیا اور روشن کتاب

پارہ11سُوْرَۂ  توبہ کی آیت نمبر128 میں  اِ رشادہوتاہے :

لَقَدْ جَآءَكُمْ رَسُوْلٌ مِّنْ اَنْفُسِكُمْ عَزِیْزٌ عَلَیْهِ مَا عَنِتُّمْ حَرِیْصٌ عَلَیْكُمْ بِالْمُؤْمِنِیْنَ رَءُوْفٌ رَّحِیْمٌ(۱۲۸)

تَرجَمَہ کَنزُالاِیمَان : بےشک تمہارے  پاس تشریف لائے تم میں سے وہ رسول جن پر تمہارا مشقت میں پڑنا گراں ہے تمہاری بھلائی کے نہایت چاہنے والے مسلمانوں پر کمال مہربان مہربان


 

 



[1]... تفسیرِ نعیمی ، پ۱۱ ، یونس ، تحت الآیۃ : ۵۸ ، ۱۱ / ۳۷۷