Book Name:Mojza Ban Kay Aaya Hamara Nabi

کرنا ، حلقے بنا کر بیٹھنا سُنَّتِ صحابہ ہے ، یہ حدیث مجلسِ میلاد شریف کی اصل ہے۔ ([1])

پىارے اسلامى بھائىو! اجتماعِ مِیْلاد میں  حُضُور پُرنُور ، شافِعِ ىَوْمُ النُّشُور صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کی وِلادَتِ پاک ، رَضاعَتِ مُبارَکہ اوربچپن شریف کے واقِعات بیان کرنا ، اس کے لئے محفلِ نعت مُنْعَقِد کرنا ، لوگوں کو جَمْع کرنا ، وِلادَتِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمَ کى خُوشی مىں لوگوں کو کھانا کِھلاناجائز ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ مسلمان اس مبارك مہینے میں جَشنِ وِلادت کی خُوشی مناتے ہیں ، مسجِدوں ، گھروں ، دُکانوں اورسُواریوں پرنیزاپنے   مَحَلّے میں بھی مدنی پرچم(جھنڈے) لہراتے ہیں ، خُوب چَراغاں کرتے ہیں ۔ ربیعُ الاوّل شریف کی بارہویں رات حُصُولِ ثواب کی نیّت سے محفلِ نعت میں شرکت کرتے ہیں ، صُبحِ صادِق کےوَقْت مدنی پرچم اُٹھائے دُرُود و سلام پڑھتے ہوئے اَشکبار آنکھو ں کے ساتھ صُبحِ بہاراں  کااِسْتِقبال کرتے ہیں ، 12ربیعُ الاول  شریف کے دن روزہ  رکھ  کرجُلوسِ میلاد  میں شریک ہوتے ہیں ۔ میلاد شریف منانے والےایسے  عاشقانِ رسول سےتوپیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ خُوش ہوتے ہیں ، جیساکہ

ہم بھی اس سے خوش ہوتے ہیں

ایک بُزرگرَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہفرماتے ہیں : اَلْحَمْدُلِلّٰہ مجھے خواب میں تاجدارِ رِسالتصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ  وَسَلَّمَکی زِیارت کا شرف حاصل ہوا ، تو میں نےسرکارصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ  وَسَلَّمَ کی بارگاہ میں عرض کی : یارَسُوْلَ اللہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ  وَسَلَّمَ!کیاآپ کومسلمانوں کا ہر سال آپ کی وِلادتِ مبارَک کی خوشیاں مَنانا پسند آتا ہے؟ تو حضور صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ  وَسَلَّمَ نےارشادفرمایا : جو ہماری وِلادت پر  خُوشیاں مناتا ہےاورہم سے خوش ہوتا ہے ، ہم بھی اُس سے خوش ہوتے


 

 



[1]... رآۃ المناجیح ، ۳ / ۳۲۱