Book Name:Ghous Pak Ki Ibadat o Riyazat

مُدّتوں “ مدائن “ کے بِیابانوں میں رہا اوراپنے نفس کومُجاہَدات میں لگاتا رہا۔ ایک سال تک گِری پڑی چیزیں کھاتا اوربالکل پانی نہ پیتا پھر ایک سال صرف پانی پر گزارہ کرتااورگری پڑی چیز یا کوئی اورغذا نہ کھاتاپھر ایک سال بِغیر کچھ کھائے پئے فاقے سے گزارتا۔ مجھ پر سخْت آزمائشیں آتیں۔ ایک بار سَخْت سردی کی رات میرا یوں امتحان لیا گیا کہ باربار آنکھ لگ جاتی اورمجھ پر غسل فرض ہوجاتا۔ میں فوراً نَہَر پر آتا اورغسل کرتا اس طرح اس ایک رات میں چالیس بار میں نے غسل کیا۔ (بَھجَۃ الأسرار ومعدن الأنوار ، ص۱۶۵ ، ملخصاً)

مُصیبت دور ہونے کا عمل

حضرت علّامہ اما م شَعرانی رَحْمَۃُ اللہِ  عَلَیْہ “ طبقاتِ کُبریٰ “ میں حُضُورِ غوثُ ا لْاعظم رَحْمَۃُ اللہِ  عَلَیْہ کا یہ ارشادِ گرامی نَقْل کرتے ہیں : “ ابتِداء ً مجھ پر بَہُت سختیاں رکھی گئیں اور جب سختیاں اِنتِہاکوپَہُنچ گئیں تو میں عاجِز آکر زمین پر لیٹ گیا اور میری زَبان پر قرآنِ پاک کی یہ دو آیاتِ مُبارَکہ جاری ہوگئیں :

فَاِنَّ مَعَ الْعُسْرِ یُسْرًاۙ(۵) اِنَّ مَعَ الْعُسْرِ یُسْرًاؕ(۶)   ۳۰ ، الم نشرح : ۵ ، ۶)                 

ترجمہ کنز العرفان : توبیشک دشواری کے ساتھ آسانی ہے ، بیشک دشواری کے ساتھ آسانی ہے ۔

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ  ان آیات کی بَرَکت سے وہ تمام سختیاں مجھ سے دُور ہوگئیں۔ (الطبقاتُ الکبریٰ ، ۱ / ۱۷۸ ،  ملخصاً)

ہم بھی کوشِش کریں

پیارے پیارے اسلامی بھائیو! آپ نے سنا کہ ہمارے غوثُ الاعظم رَحْمَۃُ اللہِ  عَلَیْہ نے اپنے ربِّ کریم کا قُرب پانے اور اپنے نانا جان ، رَحمتِ عالمیان صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کو خوش فرمانے ، نفس وشیطان پر غالب آنے ، دنیا کی مَحَبَّت سے پیچھا چھُڑانے ، گناہوں کے اَمراض سے خود کو بچانے ، مخلوقِ خدا   کو راہ ِراست پر لانے ، مُبلِّغ کاشَرَف پانے ، نیکی کی دعوت کی دنیا میں دُھوم مچانے اور