Book Name:Ghous Pak Ki Ibadat o Riyazat

پر کس قدر سختیاں اور مصیبتیں  آئیں ، لیکن آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ  صبر سے کام لیتے ہوئے  استقامت کے ساتھ عبادت وریاضت  میں مشغول رہتے تو اللہ پاک  نے آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ  کو غیب سے رزق عطافرمایا ۔ یادرہے ! اللہ پاک  اپنے بندوں پر مصیبتیں  نازل فرماکر ان کی آزمائش فرماتاہے ، اگر وہ ان پر صبر کرتے ہیں تو یہ مصیبتیں ان  کے درجات کی بلندی کا سبب بنتی ہیں جیساکہ  حضرت  ابوہریر ہ رَضِیَ اللہُ  عَنْہ سے روایت ہے کہ نور کے پیکر ، تمام نبیوں کے سَرْوَر صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا : ’’ اللہ پاک   جس کے ساتھ بھلائی کا ارادہ فرماتا ہے اسے مصیبت میں مبتلا فرمادیتا ہے ۔ ‘‘ ( بخاری ، کتاب المرضی ، باب  ماجاء کفارة المرض ، ۴ / ۴ ، حدیث : ۵۶۴۵)

حضرت  صُہیب رُومی رَضِیَ اللہُ  عَنْہُ سے روایت ہے کہ حُضورِ پاک ، صاحبِ لولاک صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم نےارشادفرمایا’’مومن کے معاملے پر تعجّب ہے کہ اس کا سارامعا ملہ بھلائی پرمشتمل ہے اور یہ صرف اُسی مومن کے لئے ہے جسے خوشحالی حاصل ہوتی ہے تو شکر کرتاہے کیونکہ اسکے حق میں یہی بہتر ہے اور اگر تنگدستی پہنچتی ہے توصبرکرتاہےتویہ بھی اس کےحق میں بہترہے۔ ( مسلم ، کتاب الزھد والرقائق ، باب المومن امرہ کله خیر ، ص ۱۵۹۸ ، حدیث : ۲۹۹۹)

مَحبوبِ رَبُّ العزت ، محسنِ انسانیتصَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے : جب بندے کا اللہ پاک کے ہاں کوئی مرتبہ مقرر ہو اور وہ اس مرتبے تک کسی عمل سے نہ پہنچ سکے تو اللہ  پاک اُسے جسم ، مال يا اولاد کی آزمائش ميں مبتلا فرماتا ہے پھر اُسے اِن تکاليف پر صبر کی توفيق عطا فرماتا ہے  يہاں تک کہ وہ اللہپاک کے ہاں اپنے مقرردرجے تک پہنچ جاتا ہے۔ ( ابو داؤد ، کتاب الجنائز ، باب الامراض المکفرة  …الخ ، ۳ / ۲۴۶ ، حدیث : ۳۰۹۰)

پیارے پیارے اسلامى بھائىو! اللہربُّ الاَنام  كے ہر كام مىں ہزارہا حکمتیں پوشیدہ ہوتى ہىں جو ہماری عقل میں نہیں آتیں ، کبھی کبھار تو اللہ پاک مصیبتیں نازل فرماکر اپنے بندوں کو