Book Name:Khwaja Garib Nawaz Aur Neki Ki Dawat

خواجہ غریب نواز رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کا اندازِ تبلیغ

پیارے اسلامی بھائیو!  بےشک خواجہ غریب نواز رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ باکرامت ولی ہیں ، آپ نے کرامات دکھا کر کئی غیر مسلموں کو مسلمان کیا ، اس کے ساتھ ساتھ  ہند میں اسلام کا نُور پھیلنے میں خواجہ غریب نواز رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کی نرمی ، رحمدلی اور اخلاقِ کریمانہ کا بھی بہت بڑا کردار ہے۔ خواجہ غریب نواز رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ پہلے پہل جب ہند میں تشریف لائے ، اُس وقت یہاں کے کافِر بادشاہ نے مَعَاذَاللہ! آپ کو ستانے کی بھی بہت کوشش کی ، تبلیغِ  دِین کی راہ میں روڑے بھی اٹکائے گئے ، کبھی خواجہ صاحب رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کے لئے پانی بند کر دینے کی کوشش ہوئی ، کبھی آپ رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کو ہند سے نکال دینے کی کوشش کی گئی ، آپ رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ جس جگہ تشریف رکھتے تھے ، وہاں سے آپ کو اُٹھایا بھی گیا ، مگر آپ نے ہمت نہ ہاری ، استقامت کے ساتھ ، حُسْنِ  اخلاق کے ساتھ ، نرمی سے ، حکمتِ عَمَلی سے دین کی تبلیغ فرماتے رہے ، روکنے والے آپ کے مبارک مقصد کے سامنے رکاوٹیں کھڑی کرتے رہے مگر خواجہ غریب نواز رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کی استقامت کے سامنے کوئی رُکاوٹ رُکاوٹ نہ بنی اور ہند میں اسلام کا نُور پھیل گیا۔

حُسْنِ اَخْلاق دیکھ کر کافِر مسلمان ہو گیا

 ایک مرتبہ ایک شخص خواجہ غریب نواز رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کی خدمت میں حاضِر ہوا اور عرض کیا : ایک عرصے سے قدم بوسِی (پاؤں چومنے یعنی آپ کی خدمت میں حاضِر ہونے) کی تمنا تھی ،  شکر ہے کہ آج یہ نعمت میسر آئی۔

اللہُ اَکْبَر! اللہ والوں کی شان ہی نرالی ہے ، یہ شخص کافِر تھا اور خواجہ غریب نواز رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ