Book Name:Khwaja Garib Nawaz Aur Neki Ki Dawat

طرف بُلائیں۔ امام ابنِ جریر رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں : حکمت سے مراد وہ  ہے جو اللہ پاک نے اپنے حبیب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  پر نازِل فرمایا  اور اچھی نصیحت سے مراد ایسی نصیحت ہے جس میں خوفِ خُدا ہو ، پچھلی اُمّتوں کے عبرت و نصیحت والے واقعات ہوں ، ان کے ذریعے لوگوں کو نصیحت کرو تاکہ وہ اللہ پاک کی نافرمانی سے بچیں اور اللہ پاک کے فرمانبردار بندے بن جائیں۔ ([1])

اللہ پاک ہم سب کو حُسْنِ اَخلاق والا ، باعَمَل مبلغ بننے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ۔

میں مُبلّغ بنُوں سنّتوں کا                    خُوب چرچا کروں سنّتوں کا

یاخُدا! درس دوں سنّتوں کا                 ہوکرم! بَہرِ خاکِ مدینہ

خواجہ غریب نواز رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ درس دیا کرتے تھے   

 اے عاشقانِ رسول ! خواجہ غریب نواز رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ اپنے مریدوں کی تربیت بھی فرمایا کرتے اور دَرْس و بیان بھی کیاکرتے تھے۔ خواجہ صاحب رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کے مریدِ کامِل خواجہ بختیار کاکی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نے آپ کے چند دَرْس جمع فرمائے ہیں۔ چنانچہ

نماز سے متعلق دَرْسِ خواجہ غریب نواز رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ

 خواجہ بختیار کاکی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں : 5 رجب المرجب 514 ہجری کو میں خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کی بارگاہ میں حاضِر ہوا۔ اس وقت شیخ شہابُ الدین سہروردی ، شیخ داؤد کرمانی ، شیخ بُرہانُ الدِّین محمد چشتی اور چند دیگر مشائخ موجود تھے ، خواجہ


 

 



[1]...تفسیر ابن کثیر ، پارہ : 14 ، سورۂ نحل ، زیرِ آیت : 125 ، جلد : 2 ، صفحہ : 29۔