Book Name:Khwaja Garib Nawaz Aur Neki Ki Dawat

فرمایا : ایک کفن چور 40 سال تک کفن چراتا رہا ، آخر جب مرا تو کسی نے اسے خواب میں دیکھا کہ جنّت میں ٹہل رہا ہے ، خواب دیکھنے والےنے اس کا سبب پوچھا تو بولا : میری ایک عادت تھی کہ جب میں صبح کی نماز ادا کر لیتا تو سورج نکلنے تک یادِ اِلٰہی میں مشغول رہتا ، پھر اشراق کی نماز ادا کرتا۔ اللہ پاک چونکہ بہت بخشنے والا ہے ، چنانچہ اللہ پاک نے میرے اس ایک عَمَل کو قبول فرمایا اور مجھے بخش دیا۔ ([1])

میں پڑھتا رہوں سنتیں وقت ہی پر          ہوں سارے نوافِل ادا یااِلٰہی!([2])

 اے عاشقانِ رسول ! خواجہ غریب نواز رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کیسے پیارے انداز میں ، حدیثیں سُنا کر ، واقعات سُنا کر سنتیں اور آداب سکھایا کرتے تھے۔ اللہ پاک ہمیں خواجہ غریب نواز رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کے ارشادات پر عَمَل کی توفیق عطا فرمائے اور    کاش! خواجہ غریب نواز رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کا فیضان نصیب ہو جائے اور ہم بھی باعَمَل مبلغ بن جائیں۔ آئیے! اپنے آقا و مولیٰ ، مُحَمَّد مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کی خدمت میں عرض کرتے ہیں :   

عطا کردو مجھے اسلام کی تبلیغ کا جذبہ       میں بس دیتا پھروں نیکی کی دعوت  یارسولَ اللہ!

مجھے تم مَسلکِ احمدرضا پر استِقامت دو             بنوں خدمت گزارِ اہلِ سنّت  یارسولَ اللہ!

مسلماں باز آجائیں شہا! فیشن پرستی سے          کرم کردو بنیں پابندِ سُنَّت  یارسولَ اللہ!

شہا! اِس اجتماعِ پاک میں جتنے مسلماں ہیں        ہو سب کی مغفِرت ہو سب پہ رَحمت  یارسولَ اللہ! ([3])

پیارے اسلامی بھائیو! حضرت خواجہ غریب نواز رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ   کے حالات و واقعات جاننے کے لئے شیخِ طریقت امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کا رسالہ خوفناک جادوگر اور


 

 



[1]...دلیل العارفین ، صفحہ : 8۔

[2]...وسائِلِ بخشش ، صفحہ : 102۔

[3]...وسائِلِ بخشش ، صفحہ : 333 و 334۔