Book Name:Khwaja Garib Nawaz Aur Neki Ki Dawat

مکتبۃ المدینہ کا رسالہ  فیضانِ خواجہ غریب نواز حاصل کیجئے ، اسے پڑھئے اور حضرت خواجہ غریب نواز رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ    کی سیرتِ پاک کا فیضان حاصل کیجئے۔ اللہ پاک ہم سب کو عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم۔  

12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام : مسجد درس

پیارے اسلامی بھائیو!  الحمد للہ! دعوتِ اسلامی دُنیا بھر میں سُنتوں کا پیغام عام کرنے میں مَصْرُوف ہے ، آپ بھی دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے ، اور ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں خوب بڑھ چڑھ کر حِصّہ لیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! دین و دُنیا کی بےشُمار بھلائیاں نصیب ہوں گی اور اللہ پاک نے چاہا تو فیضانِ اولیا بھی نصیب ہو گا۔ ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام مسجد دَرْس بھی ہے۔

نیکیوں کی محبت نصیب ہو گئی

کراچی کے ایک اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے :  میں ایک کمپنی میں بطورِ ڈرائیور ملازِم تھا ، ریٹائر ہونے کے بعد میں وقت گزارنے کے لئے گھر کے قریب ایک پارک میں چلا جاتا اور اپنے جیسے دوسرے بوڑھوں کے ساتھ گپ شپ کرتا رہتا ، جب اذان ہوتی تو انہی کے ساتھ مسجد چلا جاتا۔ عِلْمِ دین کی کمی کے سبب میں عبادت میں حقیقی لذت سے محروم تھا ، ایک دِن جب میں نماز پڑھنے گیا تو نماز کے بعد ایک مبلغِ دعوتِ اسلامی نے درسِ فیضانِ سُنت شروع کر دیا ، یہ اسلامی بھائی پہلے بھی درس دیا کرتے تھے مگر آج نہ جانے کیوں میری توجہ ان کی طرف ہو گئی ، میں بھی درس میں شریک ہو گیا ، درس کے بعد ایک اسلامی بھائی نے محبت بھرے انداز میں مجھے پانچوں نمازیں پابندی کے ساتھ پڑھنے