Book Name:Khwaja Garib Nawaz Aur Neki Ki Dawat

کا ذہن دیا ، اس اسلامی بھائی کے محبت بھرے الفاظ تاثیر کا تیر بن کر میرے دِل میں اُتر گئے ، اس کے بعد تو گویا میری زندگی میں بہار آگئی ، اسلامی بھائیوں کی صحبت کا یہ اثر ہوا کہ میں پانچوں نمازوں کا پابند ہو گیا اور دینی رنگ میں رنگتا گیا ، چہرے پر سُنت کے مطابق داڑھی ، سر پر عمامے کا تاج سجا لیا اور عِلْمِ دین سیکھنے کے لئے عاشقانِ رسول کے ساتھ مدنی قافلوں کا مُسَافِر بننے لگا۔ یہ سب دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول کی برکت ہے کہ مجھے نیکیوں سے محبت اور گناہوں سے نفرت نصیب ہو گئی۔

ہے تجھ سے دعا ربّ اکبر! مقبول ہو’’فیضانِ سُنّت‘‘                         مسجد مسجد گھر گھر پڑھ کر ، اسلامی بھائی سناتا رہے

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

اپیلی کیشن کا تعارف

اے عاشقانِ رسول ! الحمد للہ! دعوت اسلامی کی مجلس  آئی ٹی کی جانب سے عوام کی آسانی اور امّت محمدیہ صَلَّی اللّٰہ عَلَیْہِ واٰلہٖ وسَلَّم کی غمخواری کے لئے موبائل ایپلی کیشن Online rohani ilaj & istikhara متعارف کروائی ہے۔ اس ایپلی کیشن کی مدد سے آپ  * آن لائن استخارہ کروا سکتے ہیں * بیماری ، نظرِ بد ، جادُو ، آسیب وغیرہ مسائِل کے حل کے لئے تعویذات حاصِل کر سکتے ہیں * آن لائن کاٹ  بھی کروا سکتے ہیں۔

مزید اس ایپلی کیشن میں * بیماری * غربت * غم ، پریشانی  * اور آفات و بلیات وغیرہ سے حفاظت کے مختلف اوراد و وظائِف بھی شامِل ہیں۔ اپنے اسمارٹ فون میں یہ اپیلی کیشن ڈاؤن لوڈ کر لیجئے! خود بھی فائدہ اٹھائیے اور دوسروں کو ترغیب بھی دلائیے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے اسلامی بھائیو! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اور  چند