Book Name:Khwaja Garib Nawaz Aur Neki Ki Dawat

ہے۔ فرشتے نے تیسرا سُوال کیا : کیا اُس نے تم پر کوئی احسان کیا ہے؟ اُس شخص نے کہا : نہیں ، کوئی اِحْسان بھی نہیں کیا۔ پوچھا : پھر اُس سے ملاقات کے لئے کیوں جا رہے ہو؟ خوش نصیب شخص نے کہا : میں اس سے اللہ پاک کے لئے محبت کرتا ہوں۔ یہ سن کر فرشتہ بولا : بےشک میں اللہ پاک کا بھیجا ہوا فرشتہ ہوں ، میں تجھے یہ بتانے آیا ہوں کہ تُو اپنے دینی بھائی سے اللہ پاک کی رضاکے لئے محبت کرتا ہے ، اس محبت کی برکت سے اللہ پاک بھی تجھ سے محبت فرماتا ہے ۔ ([1])

سُبْحٰنَ اللہ!  پیارے اسلامی بھائیو!  یہ ہے اللہ پاک کے لئے محبت رکھنے کی برکت!! کبھی سروے کر لیجئے! دُنیا بھر میں جتنے عاشقانِ اولیا ہیں ، ان سے پوچھ لیجئے! * تم غوثِ پاک کا عرس کیوں مناتے ہو؟ * تم داتا حُضُور سے محبت کیوں کرتے ہو؟ * تم خواجہ غریب نواز رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کے تذکرے کیوں کرتے ہو؟*  تم فیضانِ اعلیٰ حضرت کے نعرے کیوں لگاتے ہو؟ اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! ہر عاشقِ رسول ، ہر عاشقِ اولیا یہی کہے گا کہ مجھے ان نیک لوگوں سے اللہ پاک کی رضا کے لئے محبت ہے ، اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!اگر اللہ پاک نے چاہا تو ان نیک لوگوں کی محبت ہی کی برکت سے ہم ان کے پیچھے پیچھے جنّت میں پہنچ جائیں گے۔ حدیثِ پاک میں ہے : اَلْمَرْءُ مَعَ مَنْ اَحَبَّ (قیامت کے دِن) آدمی اُس کے ساتھ ہو گا ، جس کے ساتھ محبت کرتا ہے۔ ([2])

بھیک دے الفتِ مصطفےٰ کی              سب صَحابہ کی ، آلِ عَبَا کی

غوث و خواجہ کی احمد  رضا کی                میرے  مولیٰ  تو  خیرات  دیدے([3])


 

 



[1]...مسلم ، کتاب البر والصلۃ ، باب : فی فضل الحب فی اللہ ، صفحہ : 996 ، حدیث : 2567۔

[2]...مسلم ، کتاب البر والصلۃ ، باب : المرء مع من احب ، صفحہ : 1018 ، حدیث : 2640۔

[3]...وسائِلِ بخشش ، صفحہ : 124۔