Book Name:Hazrat Salman Farsi Ki Duniya Se Be Raghbati

سے مدائِن کو سلمان پاک بھی کہا جاتا ہے۔

اللہ پاک کے 4محبوب بندے

حضرت ابو بُرَیْدَہ رَضِیَ اللہُ عَنْہ اپنے والِدسے روایت کرتے ہیں ، سرکارِ عالی وقار ، مکی مدنی تاجدار صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : اللہ پاک نے مجھے 4 لوگوں سے محبت کا حکم دیا اور مجھے خبر دی کہ اللہ پاک بھی اُن 4 سے محبت فرماتا ہے۔ صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نے عرض کیا : یا رسولَ اللہ صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم وہ 4 کون ہیں؟ فرمایا : علی ، سلمان ، اَبُوذَراور مِقْداد (رَضِیَ اللہُ عَنْہُم)۔ ([1])

جنّت4صحابہ کی مشتاق ہے

ایک روایت میں ہے : حُضُورِ اکرم ، نورِ مجسم صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : جنّت (1) : علی بن ابوطالِب (2) : عمَّار بِن یاسِر (3) : سلمان فارسی اور (4) : مِقْدَاد بِنْ اَسْوَد (رَضِیَ اللہُ عَنْہُم) کی مشتاق ہے۔ ([2]) 

عِلْم کا نہ ختم ہونے والا سمندر

حضرت زَاذَان کِنْدِی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں : ایک دِن ہم مسلمانوں کے چوتھے خلیفہ امیر المؤمنین حضرت علی المرتضیٰ رَضِیَ اللہُ عَنْہ کی خِدْمت میں حاضِر  تھے ، حضرت علی المرتضٰی ، شیرِ خُدا رَضِیَ اللہُ عَنْہ نے حضرت سلمان فارسی رَضِیَ اللہُ عَنْہ کا ذِکْرِ خیر کرتے ہوئے فرمایا : سلمان فارسی جیساتم میں کون ہو سکتا ہے؟ وہ اَہْلِ بیت میں سے ہیں ، انہوں نے پہلے اور آخری عُلُوم حاصِل کئے ، حضرت سلمان فارسی پہلی کتاب (یعنی انجیل یا تورات) کے بھی عالِم تھے اور آخری کتاب (یعنی قرآنِ کریم) کے بھی عالِم تھے بلکہ سلمان تو عِلْم کا نہ ختم ہونے


 

 



[1]...اِبْنِ ماجہ ، المقدمہ ، باب فضل سلمان ، صفحہ : 37 ، حدیث : 149۔

[2]...معجم کبیر ، جلد : 6 ، صفحہ : 215 ، حدیث : 6045۔