Book Name:Hazrat Salman Farsi Ki Duniya Se Be Raghbati

ایک روز حضرت عبد اللہ بن سلام رَضِیَ اللہُ عَنْہ نے حضرت سلمان فارسی رَضِیَ اللہُ عَنْہ کو خواب میں دیکھ کر پوچھا : اے ابوعبد اللہ! کیسے ہیں؟ فرمایا : میں خیریت سے ہوں۔ حضرت عبد اللہ بن سلام رَضِیَ اللہُ عَنْہ نے پوچھا : آپ نے کون سا عَمَل اَفْضَل پایا؟ فرمایا : میں نے تَوَکُّل کو بہت عمدہ پایا۔ ایک روایت میں ہے : حضرت سلمان فارسی رَضِیَ اللہُ عَنْہ نے 3 مرتبہ فرمایا : تم تَوَکُّل کو اپنے اُوپر لازم کر لو ، یہ کتنا عمدہ عَمَل ہے۔ ([1])

اللہ پاک ہمیں بھی تَوَکُّل (یعنی اللہ پاک پر بھروسہ کرنے) کی توفیق عطا فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیِّیْن صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم۔   

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                                                           صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

ایک سجدے کی اہمیت

حضرت اَبُو بَخْتَری رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں : حضرت سلمان فارسی رَضِیَ اللہُ عَنْہ کی ایک کنیز تھی ، آپ نے اس سے فرمایا : نماز ادا کرو۔ کنیز نے انکار کر دیا۔ پھر فرمایا : اے خاتون! ایک سجدہ ہی کر لو! اس نے ایک سجدہ کرنے سے بھی انکار کر دیا۔ کسی نے عرض کیا :  اے اَبُو عبد اللہ! ایک سجدہ کرنے سے اس کو کیا فائدہ ہوتا؟ فرمایا : اگر یہ ایک ہی سجدہ کر لیتی تو اس کو پانچوں نمازوں کی توفیق مل جاتی۔ ([2])

سجدے کی فضیلت پر 3 اَحادیث

اے عاشقانِ رسول! اللہ پاک کے حُضُور سجدے کی توفیق مِل جانا بہت بڑی سعادت ہے۔ * پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : بندہ سجدے کی حالت میں


 

 



[1]...طبقات اِبْنِ سعد ، جلد : 4 ، صفحہ : 70۔

[2]...اللہ والوں کی باتیں ، جلد : 1 ، صفحہ : 382۔